|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2018

قلات:  قلات شدید سردی کی لپیٹ میں آگئی درجہ حرارت منفی چھ-6 سینٹی گریڈ تک گر کیا سوئی گیس مکمل بند اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ۔

تفصیلات کے مطابق قلات اور گرد نواح میں گزشتہ روز سائبیریا سے آنے والے ٹھنڈ اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماس ے نیچے چلا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات قلات کے انچارج شیر احمد مینگل کے مطابق قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور سردی کی اس شدت میں اضافہ ہو نے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے قلات میں سوئی گیس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایندھن کی نہ ہونے کی وجہ سے شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں ۔

قلات کے عوامی حلقوں نے سوئی گیس کمپنی اور کیسکو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔