|

وقتِ اشاعت :   5 days پہلے

کوئٹہ: فرنٹیر کور بلوچستان اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اوردیگر اشیاء قبضے میں لے لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی ، سمبازہ ، سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 16مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہونے والے 8افغان باشندے بھی شامل ہیں

ایف سی اور حسا س ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، راکٹ ، آئی ڈیز اوردیگرا شیاء قبضے میں لے لیں۔