|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2018

خضدار :  خضدار شہر میں سیخ کباب کے نام پر لوگوں کو چھیچھڑے کھلانے کا کاروبار عرو ج پر ،سیخ کباب والے قصایوں سے مضر صحت گوشت چھیچھڑے چربی کم قیمت پر خرید کر سیخ کباب کی شکل میں شہریوں کو کھلا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں کی جانب سے ا سسٹنٹ کمشنر خضدار سے کاروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں نے کی جانب سے خضدار شہر میں کوالٹی کنٹرول کمیٹی کی عدم فعالیت کی وجہ سے شہری ناقص خوراک کھانے پر مجبور ہیں اور لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر سیخ کباب فروخت کرنے والے اپنی من مانی کر رہے ہیں ۔

عوامی حلقوں کا کہناہے کہ سیخ کباب کے نام پر خضدار شہر میں قائم کباب سینٹروں میں صاف شفاف گوشت کے بجائے چیچڑے سستے داموں قصائیوں سے خرید کر کے سیخ کباب کے نام سے فروخت کیا جا رہا ہے چیچڑوں کا عام حالت میں پالتوجانوروں کو کھلائی جاتی ہے مگر خضدار میں اندھیر نگری ہونے کی وجہ سے یہ فاضل گوشت سیخ کباب والے خرید کر عام شہریوں کو من مانی قیمت پر کھلا رہے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار شہر میں قائم تمام کباب سینٹروں کی من مانیوں کے خلاف کارروائی کریں کہ وہ عوام کو غیر معیاری گوشت کھلانے سے اجتناب کرتے ہوئے کباب کے لئے تازہ گوشت کا انتخاب کیا کریں اور ان کے لئے قیمت بھی فکس کیا جائے تا کہ عوام کو صاف شفاف معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خورد ونوش مل سکے