|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2018

خضدار :  خضدار میں کیسکو کی مبینہ زیادتیاں ،جماعت اسلامی کا صدر مملکت ،وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی کو احتجاجی مراسلے ارسال ،خضدار کو بھی ملک کے دوسرے بڑے شہروں کی برابر بجلی فراہم کی جائے ۔

کیسکو اہلکاروں کی مبینہ کرپشن بند کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ،دادو خضدار ہائی ٹرانسمیشن لائن سے پہلے خضدار اور بعد میں دوسرے علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے ،وزیر اعظم کے اعلان پر عمل نہیں ہو رہا جس سے لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،ضلع کی تجارت ،زراعت تبا ہ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ جماعت اسلامی خضدار میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی ہم اپنی کردار سے غافل نہیں ۔

کیسکو کی زیادتیوں کے حوالے سے ہم نے صدر مملکت پاکستان جناب ممنون حسین ،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس احمد لغاری کا جماعت اسلامی اور خضدار کے عوام کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ارسال کی ہے جس میں کیسکو (واپڈا) کی جانب سے عوام کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

مراسلہ میں ہم نے کیسکو اہلکاروں کی مبینہ کرپشن ،طویل لوڈ شیڈنگ ،فیڈروں کی ہفتے میں متعدد بار 24 گھنٹے بند کرنے ،جمپروں کی کٹائی ،میٹر ریڈنگ میں غلط ریڈنگ کرنے ،سمیت جو عوامی شکایات سے متعلق لکھا ہے چونکہ ہم نے مقامی سطح پر بہت کوشش کی کہ یہ مسئلہ یہاں حل ہوں کیسکو احکام عوام کو بجلی فراہم کریں ۔

عدم ادائیگی کرنے والے صارفین کے خلاف کاروائی کرنا کیسکو کا حق ہے مگر عدم ادائیگی کو جواز بنا کر پورے علاقے کا بجلی منقطع کرنا کسی بھی حوالے سے انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی دادو خضدار ہائی ٹرانسمیشن لائن جو کہ خضدار کے لئے تھی مگر اس سے اب خضدار کو کم دوسرے اضلاع کو زیادہ بجلی مہیاء کی جاتی ہے ۔

اس طرح کے نا انصافیوں کے خلاف ہم نے سربراہ مملکت کو آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے جماعت اسلامی کے ضلع صدر کا کہناہے کہ مراسلہ ارسال کرنے کے علاوہ ہم نے جو احتجاجی تحریک شروع کی ہے ۔

وہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اس حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں ،طلباء تنظیموں ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران سمیت تمام طبقات سے رابطے جاری ہیں ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسئلے پر ہم سب ملکر ایک آواز بن جائیں