|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2018

کوئٹہ : نیب بلوچستان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے دو اے ای ٹی اوز اور تین انسپکٹرز کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔

ملزمان نے نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبینہ طور پر25 ملین روپے کے نقصان پہنچایا۔

نیب کی تحقیقات کے مطابق ملزمان اے ای ٹی او محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان محمد اسحاق انسپکٹرز محمد اکرم، شہزاد، عبدالغفور اور اصف اقبال نے نیشنل بینک کی تین شاخوں میں دوران ملازمت گاڑیوں کے ٹیکسز کیچالان کی مد میں جمع کی گئی دقم میں کرپشن کرنے کے مرتکب پائے گئے۔

نیب نے تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔ کیس کا دائرہ مزید بینکوں تک بڑھایا جا رہا ہے