|

وقتِ اشاعت :   January 14 – 2018

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق نو منتخب صوبائی وزراء کو ان کے محکموں کے قلمدان سونپ دےئے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کو محکمہ تعلیم، صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی کو محکمہ ماہی گیری، صوبائی وزیر نواب چنگیز خان مری کو محکمہ آبپاشی اور توانائی، صوبائی و زیر میر سرفراز احمد بگٹی کو محکمہ داخلہ ، جیل خانہ جات اور پی ڈی ایم اے، صوبائی وزیر جعفر خان مندوخیل کو محکمہ زراعت و امداد باہمی، صوبائی وزیر عبدالماجد ابڑو کو محکمہ صحت ، صوبائی وزیر محترمہ راحت فائق جمالی کو محکمہ محنت و افرادی قوت اور صنعت و حرفت ، صوبائی وزیر عامر خان رند کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، صوبائی وزیر غلام دستگیر بادینی کو محکمہ بلدیات دیہی ترقی اور اربن پلاننگ، صوبائی و زیر محمد اکبر آسکانی کو محکمہ مائنز صوبائی وزیر سید محمد رضا کو قانون و پارلیمانی امور، پراسیکیوشن ، جنگلات و جنگلی حیات اور لائیو سٹاک، صوبائی وزیر محمد عاصم کرد گیلو کو محکمہ مواصلات اور تعمیرات ، صوبائی وزیر منظور احمد کاکڑ کو ریونیو اور پرنس احمد علی کو سائنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ماحولیات کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔

نومنتخب و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 4مشیروں کے ناموں اور محکموں کا اعلان کردیا،سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے میر عبدالکریم نوشیروانی کو مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی مشیر برائے خزانہ ،میرامان اللہ نوتیزئی مشیر برائے پی ایچ ای ڈی ، سی ڈی ڈبلیو اے ،واسا اورانوارالحق کاکڑ کو مشیر برائے اطلاعات نامزد کیا ہے۔