|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ :  محکمہ تعلیم کے کلسٹر بجٹ میں بے ضابطگیو ں پر کوئٹہ کے چھ اسکولوں کے سربراہوں کومعطل کردیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سیکر ٹری تعلیم بلوچستان نے کلسٹر بجٹ میں ما لی بے صابطیگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ شہر کے چھ اسکولوں کے پرنسلز کو معطل کرکے انکے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

معطل ہو نے والوں میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی اسماعیل کے پرنسپل اختر حسین ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کا لونی کے پرنسپل طارق یوسف ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول وحدت کالونی کی ہیڈ مسٹریس نگہت ہمایوں،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول منو جان روڈ کی ہیڈ مسٹریس نجمہ سلطانہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آرکالونی کی ہیڈ مسٹریس مریم شیریں شامل ہیں ۔

بد عنوانی میں ملوث استا تذہ کے خلاف تحقیقات کے لئے ڈپٹی سیکر ٹری منیر موسیانی کو تعینات کردیا گیا جبکہ وہ دو ہفتے میں رپورٹ مر تب کر کے سیکر ٹری تعلیم کو پیش کریں گے۔