|

وقتِ اشاعت :   January 15 – 2018

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے پاک فوج کے 4 اہل کاروں کی شہادت اور 5 فوجیوں کے زخمی ہونے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آج بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں 4 پاکستانی فوجی جوان شہید اور 5 فوجی زخمی ہوئے جب کہ بھارتی فوج نے 15 دن میں 100 بار سے زائد ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔