|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2018

کوئٹہ: رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

 کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرموٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد  فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔