|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2018

کوئٹہ+ اندرون بلوچستان : صوبائی دالحکومت سمیت بلوچستان بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا ز کردیا گیا مہم کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں پانچ روز تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران ساڑھے چوبیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 9764ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ جن میں 8375 موبائل ٹیمیں890 فکسڈ سائٹ اور 499 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ لیویز ،پولیس اور ایف سی کے اہلکار پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر تعینات ہیں۔

کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے پولیو ایمرجنسی آپریشن کے کوآرڈینٹر سید فیصل احمد کا کہنا تھا کہ آج سے شروع ہونے والاانسداد پولیو مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پورے صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

ان کا والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کے عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین لازمی پلائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس کروائیں تاکہ بچوں میں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا ہو،کوئٹہ کے علاوہ اوتھل ،پشین ،زیارت، سبی، کوہلو ، سکندر آباد،سوراب ، ڈھاڈر ، بسیمہ میں بھی جو پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا ہے ۔

اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ،ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر غلام فاروق ہوت ،ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر فرحت ،پی پی ایچ آئی کے ثاکم بلوچ ،سابق سٹی ناظم محمد ابراہیم عادل ،ڈاکٹر تصدق ندیم ،لائف ٹرسٹ کے صدر عالم شاہوک ودیگر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل میں کمسن بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، ڈی ایچ او لسبیلہ فاروق ہوت ،ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل ڈاکٹر فرحت بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہناتھا کہ کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 18 جنوری تک جاری رہے گی ، انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز مہم کا آغاز کر کے پولیو ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاری این آئی ڈی مہم میں چھ سو تراونوے ٹیموں ( 693)کی مدد سے پانچ سال تک عمر کے ایک لاکھ انتیس ہزار سات سوسولہ(129716 )بچوں کو حفاظتی قطروں کے ساتھ ساتھ ویٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں جس کے لئے پچیس ٹرانزٹ پوائنٹس اور آڑتالیس ( 48) فکسڈسائسڈز بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

ضلع کے انتالیس (39 )یونین کونسلوں میں جاری مہم پر معمور سیکورٹی کے فرائض ایک سو چیالیس (146) پولیس اہلکار تین سو نو (309) لیویز اہلکاروں سمیت پینتیس (35 ) ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والا پولیو مہم نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل ،ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر فضل الدین شیرانی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وقاص روشن ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ دوتانی،ڈی پی او محمد ارشاد،ایم ایس ڈاکٹر جہانگیر جعفر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصر نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کرانھیں عمر بھر معذور ہونے سے بچائیں ،سبی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج آغاکردیاگیاہے جو18ستمبرتک جاری رہے گا۔تین روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے والدین ،اساتذہ کرام ،علماء کرام اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی ذاکر ناصرنے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے قطرئے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موضی مرض ہے جو بچوں کے مستقبل کو تباہ کردیتا ہے جس کے خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملک بھر کی طرح کوہلو میں بھی تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اختر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا,۔

اس موقع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گہنور خان مری, اسسٹنٹ کمشنر کوہلو ممتاز مری, ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر صاحب خان مری, پولیو آفیسر ڈاکٹر شیر زمان حسنی, ڈاکٹر خالد مری, ڈاکٹر اورنگزیب مری, ڈاکٹر خدائیداد زرکون, ڈاکٹر عطااللہ مری, پی پی ایچ آئی کے رفیق بزدار و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر شہیدسکندر آباد جلال الدین خان کاکڑ ،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عبدالواحد ہارونی،ڈی پی او جاوید زہری،ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید لہڑی، تحصیلدار محمود کرد اور دیگر نے ایم سی ایچ سینٹر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرتین روزہ پولیو مہیم کا با قاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پروائس چیئرمین ایم سی حاجی الطاف حسین میروانی،حافظ محمد یوسف،امان صابر،شبیر آفریدی،بشیر احمد میروانی،علی اکبرسمیت دیگرڈاکٹرز،اساتذہ اور دیگر سیاسی ،قبائلی عمائدین اور صحافی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی میجر ر محمد الیاس کبزئی اور ڈی ایچ او کچھی سید ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ نے ڈپٹی کمشنر آفیس کچھی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے صحافیوں و قبایلی معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کچھی میں تین روزہ پولیو مہم میں ہمارے قبائلی عمائدین ۔علما کرام ۔بلدیاتی نمائندے سماجی شہری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہرگھر کے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو مہم پلانے میں کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی فرد کا بچہ ۔بچی عمر بھر کی معذوری سے بچ جائے آنے والے دنوں میں ہماری نسلیں پاکستان کے بہتر روشن مستبقل کا باب ہیں ۔

انہوں کہا کہ پولیو کے اس موذی مرض کو پاکستان سے پاک کرکے ہی دم لیں وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو ۔سیکڑیری میر جاوید انور شاہونی اور ڈائریکٹر شاکر بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پورے علاقے کی منیڑئینگ خود کرینگے تاکہ کوئی بھی پولیو ٹیم کا شخص اپنی ڈیوٹی سے لاپروہی میں پایا گیا۔

بسیمہ میں پہلے روز تیں ٹیمون نے بازار، قیصر آباد ،سیائیوزئی ،کرہ گی، زیک پوگی،گرین ٹاؤن کلی ملا حسین سمیت دیگر کلیون میں ایک ہزار سے زائد بچون کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تیں روزہ پولیو مہم میں بسیمہ ناگ شنگر شیرینزہ پتک ناگ دالی داماگ سمیت دیگر دیاتون میں چالیس ہزار سیزاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے