|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2018

اسلام آباد :  وفاقی وزیر برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے آغاز حقوق بلوچستان اور ریگولر سکالرشپس کی مدمیں بلوچستان کے طلباء کو خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ رواں برس صرف بلوچستان کے طلباء کو 200 سکالرشپس دی گئی ہیں۔

بلوچستان کے طلباء کیلئے فی امبرسٹمنٹ کی خصوصی سکیم چل رہی ہے رکن اسمبلی عبد القہار خان کے سوال کے جواب میں وزیر تعلیم کا کہنا تھاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سکالرشپس کوٹہ کی بنیادوں پر صوبہ وار تقسیم کی جاتی ہیں ۔

وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات اور بلوچستان کے طلباء کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس وقت کل دی جانے والی سکالرشپس میں بلوچستان اور فاٹا کیلئے خصوصی سیٹیں رکھی گئی ہیں۔ اقلیتوں کیلئے سکالرشپس دینے کے حوالے سے خاتون رکن اسمبلی کی طرف سے پوچھے گئے ۔

سوال پر ممبران کا کہنا تھا کہ میرے علم میں پر تو نہیں کہ کیا بیرون ملک فراہم کی جانے والی سکالرشپس میں اقلیتوں کیلئے علیحدہ سے کوٹہ مختص ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام سکالرشپس کی معلومات ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں جن میں مجوزہ اسکالر شپس سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تمام قواعد درج ہوئے ہیں مطلوبہ ڈیمانڈ پر پورا اترنے اور کوئی بھی طالبعلم و صوبہ سکالر شپس کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔