|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2018

کوئٹہ: مچھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ میں دو افراد زخمی ہوگئے، بلوچستان یونیورسٹی کے قریب سے 5کلو وزنی بم برآمد ، ناکارہ بنا دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مچھ میں فا ئرنگ سے کفایت اللہ نامی شخص کو قتل ملزم فرار ہوگیا لیویز کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ملزمان کی تلا ش جاری ہے ،سکیورٹی فورسز کے مطابق منگل کو تربت کے علاقے بدرک میں نا معلوم مسلح افرا د نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی تاہم فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کا میا ب ہوگئے ۔

حملے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ،ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقہ کوڑدان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 2افراد زخمی لیویزذرئع کے مطابق دو سکے بھائی عبدالشکور اور حاصل خان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم دہشتگردوں نے بارودی سرنگ بچا کے رکھا تھا اور موٹر سائیکل باردودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دوسکے بھائی حاصل خان اور عبدالشکور کرمازی بگٹی شدید زخمی ہوگے اور لیویز اہلکارجائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ۔

زخمیوں میں ایک کی حالت خراب ہے اورمزید کاروائی لیویز کررہی ہیں،کوئٹہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی 5کلو وزنی بم برآمد کر کے نا کارہ بنا دیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یو نیورسٹی کے قریب سائیکل پر مشکوک سامان کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو آمد و رفت کے لئے بند کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سا ئیکل کے کرےئر پر نصب 5کلو وزنی آئی ای ڈی کو برآمد کر کے نا کارہ بنا دیا اور علاقے کو کلےئر قرار دینے کے بعد آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ۔