|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2018

 لاہور: پنجاب حکومت نے خبردار کیا ہے کہ مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے اور احتجاج میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں سیکیورٹی کا خدشہ ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کے شرکا کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کی لیکن احتجاج کے منتظمین نے انکار کردیا، اس اقدام سے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے مشترکہ طور پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔ احتجاج کرنے والی دونوں پارٹیوں نے بلٹ پروف روسٹرم ، موبائل جیمرز، پولیس سیکیورٹی اور کنٹینر ہٹانے کےلیے انتظامیہ سے کہا ہے۔

واضح رہے کہ مال روڈ پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں احتجاج اور دھرنا ہورہا ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اور کارکن شرکت کررہے ہیں۔