|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2018

کوئٹہ: پنجگور کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی جانب سے 8 راکٹ مارٹر گولے فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی شب پنجگور کے سرحدی علاقے فراغ کوہ کے 2کلو میٹر پاکستانی حدود کے اندر میں ایرانی فورسز کی جانب سے 8مارٹر گولے فائر کئے گئے جو کھلے میدان میں گر گئے ،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔