|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2018

کوئٹہ :  چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملکی تعلیمی ماہرین اور صوبائی شعبہ جات کے نمائندگان کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلوچستان کا دورہ کیا وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجاوید اقبال سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ ،ڈاریکٹرز اور دیگر متعلقہ افیسران موجود تھے۔وفد کو جامعہ کے تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں ترقیاتی منصوبوں مستقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام اور جامعہ کے ساتھ انیبل انرجی سولر انرجی اورپاک چین اقتصادی راہداری میگا منصوبوں اور مختلف معملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اور وفد کو بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا ایک قدیمی علمی درسگاہ ہیں جو کئی دہایوں سے اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔

صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹیز سب کیمپسز کے قیام تمام کالجز کی رہنمائی اور ملکی و بین الحکوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کیئے ہوئے ہیں۔جس کا مقصد ایک دوسرے کے خدمات اور تعاون کو بروے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور نہی شعبہ جات کی قیام اور دیگر تعلیمی معملات کو عملی جامہ پہنانا مقصود ہیں۔

وائس چانسلر نے چائینیز وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاک چین دوستی اہمیت کا عامل ہیں۔اور خاص طور پر پاک چائنا اقتصادی راہداری کے دوررس نتائج برآمد ہونگے جس کیلئے تعلم یافتہ اور انر مند انسانی وسائل کی اشد ضرورت ہیں۔ جامعہ بلوچستان اس بابت مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والی شعبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنا رہی ہیں۔

تاکہ ان میگا منصوبوں سے صوبے کے جوان استفادہ کرتے ہوئے اپنی شراکت داری کو یقینی بناسکے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ واحد جنرل یونیورسٹی ہے جس میں انیبل انرجی کا شعبہ قائم ہیں۔ اور چینی اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر مذید ٹیکنالوجی مقامی زبانوں کے شعبہ جات پر تعاون اور اشتراک عمل کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

چینی وفد نے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں صوبے کیلئے اہمیت کا عامل قرار دیا اور کہا کہ چین پاکستان میں جہاں مختلف منصوبوں میں سرمایاکاری کررہی ہیں وہاں تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ تعلیمی منصوبوں کو پروان چڑایگی۔ آخر میں وائس چانسلر نے مہمانوں کو جامعہ کی جانب سے شیلڈ اور طحائف پیش کہیئے وفد نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔