|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2018

تربت: یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی و علمی ترقی میں پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی مرحوم خدمات ہمیشہ یادرکھے جائیں گے۔

انہوں نے پرئمری اور سیکنڈری سطح کی تعلیم سے لیکراعلیٰ تعلیم کے فروغ سمیت تمام شعبوں میں گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں خصوصاَٖ بلوچستان یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی کی ترقی میں پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی مرحوم کی بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ مرحوم ایک نامورماہرتعلیم، محقق اور بہترین استاد ہونے کے ساتھ ایک تجربہ کار اور اعلیٰ منتظم بھی تھے۔

جنہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے منصب سے لیکر مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دیئے جن میں کنٹرولرامتحانات ،ڈائریکٹر، ڈین، پرووائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ عہدے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا وہ ایک مخلص اور ایماندار شخص تھے انکے وفات سے بلوچستان ایک عظیم انسان اور محقق سے محروم ہوگیا۔

تعزیتی ریفرنس سے تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف آرٹس، سوشل سائنسز اور ہیومنٹیز کے ڈین پروفیسرڈاکٹر عبدالصبوربلوچ،ڈائریکٹرپلاننگ محمد حیات، ڈپٹی رجسٹرارگنگزاربلوچ، شعبہ کامرس کے چیئرمین عبدالماجدناصراور ڈپٹی کنٹرولرامتحانات چاکرحیدر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آخر میں انکی ایصال ثواب کے فاتحہ کی گئی اور انکی جنت مین بلند درجات کے لئے دعامانگی کئی۔

اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حنیف الرحمان، ڈائریکٹر فنانس غلام فاروق ،کنٹرولر امتحانات تنویر احمد، ڈاکٹر غفور شاد اور داکٹر عبدالقیوم کے علاوہ تربت یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، مختلف شعبہ جات کے ڈین اور سربراہان کے علاوہ انتظامی افسران بھی موجود تھے۔