|

وقتِ اشاعت :   January 18 – 2018

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے شرکت کی ،اجلاس میں تنظیمی اورسیاسی اموراورصوبے کی صورتحال پرغورکیاگیا۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن سیل کے چیئرمین حاجی عبدالواحدصدیقی نے الیکشن سیل کے اجلاسوں اوردوروں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس پرصوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے اطمنان کااظہارکیا،اجلاس میں مختلف اضلاع سے آئی ہوئی درخواستوں پرغورکرنے کے بعدفیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرمولاناامیرزمان نے وفاق کی صورتحال پرتفصیلی روشنی ڈالی،اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پربھی غورہواجس میں جمہوری اندازسے مثبت تبدیلی پراطمان کااظہارکیاگیا۔

اجلاس سے صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین، مولاناامیرزمان، مولاناغلام قادرقاسمی،مولاناعبداللہ جتک،مولانانوراللہ،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی،مفتی غلام حیدر،حاجی بہرام خان اچکزئی،حاجی محمدحسن شیرانی،حاجی عبدالباری اچکزئی،سیدجانان آغااورحافظ محمدابراہیم لہڑی نے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت کے لئے کم مدت میں عوامی مسائل حل کرنے کابہت بڑاچیلنج درپیش ہے حکومت کوچاہیے کہ وہ قیام امن کے لئے ترجیحی بنیادوں پرکرداراداکرے جمعیت علماء اسلام قیام امن کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیارہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کے جاری منصوبوں پرکام تیزکرے اورجلدازجلدان منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کرداراداکرے انہوں نے کہاکہ ہزاروں خالی اسامیوں پرمیرٹ کے مطابق بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کیاجائے۔

وفاق میں بلوچستان کے کوٹے پرعمل درامدکویقینی کی کوشش کی جائے درین اثناء جمعیت علماء اسلام کے وفدنے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوسے ملاقات کی وفدمیں ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،مولاناانوارالدین،مولاناغلام قادرقاسمی،مولاناعبداللہ جتک،مولانانوراللہ،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی،مفتی غلام حیدر،حاجی محمدحسن شیرانی،سیدجانان آغا،حاجی بہرام خان اچکزئی،مفتی گلاب کاکڑ،اصغرخان ترین شامل تھے ۔

وفدنے وزیراعلی کومبارکباددی اورعوامی مسائل پران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،جمعیت کے وفدنے قیام امن کے حوالے سے وزیراعلی کویقین دہانی کرائی کہ جمعیت امن کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے تیارہے ۔

اس موقع پروزیراعلی بزنجونے مثبت تبدیلی میں کرداراہم اداکرنے پرجمعیت علماء اسلام کاشکریہ اداکیااورکہاکہ قیام امن،عوامی مسائل اوربے روزگاری ختم کرنے کے عزم کااظہارکیا۔

انہوں نے وفاقی وزیرمولاناامیرزمان سے کہاکہ وفاقی کابینہ میں بلوچستان کے مسائل اوروفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پرعمل درآمدکویقینی کے لئے کرداراداکریں جس پرمولاناامیرزمان نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے مسائل اوربالخصوص وفاقی محکموں میں بلوچستان کے بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کے لئے بھرپورآوازاٹھائیں گے۔