|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2018

خضدار :  ٹاون شب خضدار میں لینڈ مافیا کے خلاف لیویز اور پولیس فورس کا مشترکہ آپریشن ،متعدد دیواریں گرا دی گئی ،آپریشن کے دوران نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل سمیت پندرہ افراد گرفتار کر لئے گئے ۔

گرفتار افراد پر لیویز اہلکاروں پر حملہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے جیسے الزامات ہیں تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر کی قیادت میں لیویز فورس نے سرکاری ہاوسنگ اسکیم ٹاون شپ کے بلاک ڈی میں لینڈ مافیا کی جانب سے مبینہ قابضین کے خلاف آپریشن کی اس دوران متعدد افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے لیویز اہلکاروں پر پتراو کیا ۔

لیویز نے آپریشن جاری رہی جو رات گئے تک جاری رہی اس دوران متعدد زیر تعمیر دیواریں گرادی گئی جبکہ لیویز پر حملہ ،سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 149-147-186-353-337AF1کے تحت مقدمہ درج کر کے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر رئیس بشیر احمد مینگل سمیت پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا دیگر نامزد ملزمان میں غوث بخش لانگو ،محمد عارف عالیزئی سمیت دیگر شامل ہیں ۔