|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2018

 لاہور: انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بغیر کھیلے ہی تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ افغانستان کے ساتھ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا اور بہتر رن ریٹ کے باعث پوزیشن مل گئی۔

کوئنز ٹاﺅن میں شیڈول میچ میں بارش کی وجہ سے ٹاس نہ ہو سکا اور مقابلہ منسوخ کر دیا گیا، دونوں ٹیمیں گروپ ڈی میں شامل تھیں اور دونوں ٹیموں نے 3,3 میچز میں سے 2,2 فتوحات حاصل کی تھیں، تاہم بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود تھی اور افغانستان کی ٹیم دوسرے نمبر پر تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایونٹ کا فائنل 3 فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ماﺅنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا۔