|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2018

اندرون بلوچستان : بلوچستان کے صحافتی اور صوبے کے مختلف پریس کلبز کے نامور صحافی ودانشور صدیق بلوچ کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی صحافت یتیم ہو گئی اور یہاں کے صحافی ایک شفیق اور خیرخواہ استاد سے محروم ہو گئے ۔

نوکنڈی پریس کلب کے مولابخش بلوچ،انجینئیر ملک محمد ساسولی،قاری عبدالمجید نوتیزئی،یوسف ساسولی،حبیب الرحمن کبدانی،حسن رند بلوچ،سیدخان حسنی،نظام نوتیزئی،عبدالستار شہ بخش،زکریا ناروئی،سلیم ساسولی،وحید بلوچ،سردار عمران برہانزئی،کامریڈ احمدیار سمالانی،قاضی انور بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان کے نامور صحافی لالا صدیق بلوچ کی وفات پر انکے صاحبزادوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان صحافت کے ایک روشن باب سے محروم ہوگیا ۔

جنہوں نے صوبے میں صحافت کی فروغ ا ور بلوچ علاقوں کے مسائل کو ایک بہترین انداز میں اجاگر کرکے صحافت کی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا جس پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کی دنیا میں کہیں نوجوانوں نے مرحوم لالا سے متاثر ہوکر قدم رکھ کر اسکی سرپرستی میں اپنا لوہا منوایا انہوں نے کہا کہ ایسی ہستی کی کمی زندگی رہیگی جو استاد کم اور باپ جیسا شفیق زیادہ تھے ۔

انہوں نے کہا کہ لالا صدیق بلوچ کے صاحبزادے بھی اپنے والد محترم کی نقش قدم پہ چل کر بلوچستان میں بہترین اور غیر جابندارانہ صحافت کی فروغ میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی پریس کلب میں گیارہ فروری کو لالا صدیق بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگی جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی ،عوامی نمائندے اور قبائلی معتبرین شرکت کرکے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

پریس کلب مچھ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس غلام سرور تالپور منعقد ہوا جس میں پریس کلب مچھ کے سرپرست محمد اشرف سمالانی جنرل سیکرٹری عمران سمالانی ظفرکرد ضیاء جان محمد عامر یوسفزئی رحمت اللہ بگٹی ظہیر عباس بنگلزئی الیاس ابڑو ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بلوچستان کے نامور صحافی روزنامہ آزادی بلوچستان ایکسپریس کے مدیر ماما صدیق بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے انھوں نے اجلاس میں ماما صدیق بلوچ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماما کی رحلت سے بلوچستان ایک عظیم دانشور صحافی سے محروم ہوگئے ۔

نوکنڈی پریس کلب کے مولابخش بلوچ،انجینئیر ملک محمد ساسولی،قاری عبدالمجید نوتیزئی،یوسف ساسولی،حبیب الرحمن کبدانی،حسن رند بلوچ،سیدخان حسنی،نظام نوتیزئی،عبدالستار شہ بخش،زکریا ناروئی،سلیم ساسولی،وحید بلوچ،سردار عمران برہانزئی،کامریڈ احمدیار سمالانی،قاضی انور بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان کے نامور صحافی لالا صدیق بلوچ کی وفات پر انکے صاحبزادوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان صحافت کے ایک روشن باب سے محروم ہوگیا ۔

جنہوں نے صوبے میں صحافت کی فروغ ا ور بلوچ علاقوں کے مسائل کو ایک بہترین انداز میں اجاگر کرکے صحافت کی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا جس پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کی دنیا میں کہیں نوجوانوں نے مرحوم لالا سے متاثر ہوکر قدم رکھ کر اسکی سرپرستی میں اپنا لوہا منوایا انہوں نے کہا کہ ایسی ہستی کی کمی زندگی رہیگی جو استاد کم اور باپ جیسا شفیق زیادہ تھے ۔

انہوں نے کہا کہ لالا صدیق بلوچ کے صاحبزادے بھی اپنے والد محترم کی نقش قدم پہ چل کر بلوچستان میں بہترین اور غیر جابندارانہ صحافت کی فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی پریس کلب میں گیارہ فروری کو لالا صدیق بلوچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگی جس میں علاقے کے سیاسی و سماجی ،عوامی نمائندے اور قبائلی معتبرین شرکت کرکے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ڈسٹر کٹ پریس کلب صحبت پور (رجسٹرڈ)کے صدر محمود علی کھوسہ و دیگر صحافیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے صحافیوں کی خدمات کو سرہانے کے اقدام کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا بلوچستان کے صحافی نامساعدحالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں ۔

اور اپنے فرائض کی ادئیگی میں کوئی کوتاہی نہیں برتنے اور اپنے ہمیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہیں اور فرائض کی ادئیگی کے دوران کافی صحافیوں نے جام شہادت نوش فرمایا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دور درازکے پسماندہ علاقوں میں صحافیوں کے لیئے اپنے فرائض سرانجام دینا انتہائی مشکل کام ہے اور وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں تک حقوق پہنچا رہے ہیں اور علاقے کے مسائل اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کے صحافیوں کے مسائل پر نظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے خاطر خواہ اقدامات اُٹھاتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں ۔تاکہ صحافی اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو باخوبی سرانجام دے سکیں ۔

بزرگ وکہنہ مشق صحافی اور روزنامہ آزادی کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر لالا صدیق بلوچ کی وفات پر سب تحصیل پریس کلب پنہور سنہڑی میں زیرصد ارت صدرحسین بخش بمبل کے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری کامریڈ حنیف بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس میں دعا کی گی کہ اللہ پاک مرحوم بزرگ صحافی لالا صدیق بلوچ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرکرنے کی توفیق عطاء فرمائے،نیشنل پریس کلب بھاگ کے صدر عبدالرحمن بنگلزئی،نارائن داس،مشتاق احمد،نادر علی،عبدالعزیز بنگلزئی ودیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں روزنامہ آزادی کے چیف ایڈیٹرنامور سینئر صحافی لالا صدیق بلوچ کی وفات سے اہل قلم خصوصاً بلوچستان کے صحافی ایک سینئر وتجربہ کار قلم کار سے محروم ہوگئے ۔

موصوف کے انتقال سے صحافتی ایوان میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک پر نہیں ہوسکے گا انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،جناح پریس کلب صحبت پور (رجسٹرڈ) کی جانب سے باباصحافت صدیق بلوچ کی انتقال پرتعزیتی اجلاس منقعد ہوا ۔

تعزیتی اجلاس سے جناح پریس کلب صحبت پور(رجسٹرڈ)کے صدرسانول جان نائب صدر مشتاق عزیز کھوسہ جنرل سیکرٹری علی دوست بگٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نیازعلی بنگلزئی رابطہ سیکرٹری لیاقت علی گھنیہ چیئرمین غلام قادر کھوسہ مرتضی کورار ریاض حسین گولہ مرتضی بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سینئرصحافی دانشور صدیق بلوچ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صدیق بلوچ ایک نڈربے باک ممتازدانشور صحافی تھا نامورصحافی واجہ صدیق بلوچ کوانکی خدمات اورآزادی صحافت کیلئے انکی کوششوں کوسہراتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

رہنماوں کاکہناتھا کہ مرحوم صدیق بلوچ کی بلوچستان کے مسائل کو جس انداز میں اجاگر کیا انکی مشال کم ملتی ہے ایسے شخصیات بہت کم پیدا ہوتے ہیں جوکہ اجتماعی طورپر عوام کیلئے سوچتے ہیں صدیق بلوچ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کوصبروجمیل عطا فرمائے ۔

پریس کلب کے صدر محمد حنیف ترین ، جنرل سیکرٹری غلام یزدانی ترین سینئر نائب صدر شاہ حسین ، نورالدین ترین ، غلام مجتبیٰ ترین ، محمد فاروق ترین ، عبیداللہ ترین ، محمد زاہد ترین ودیگر صحافیوں نے بلوچستان کے معروف صحافی روزنامہ آزادی اور بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کوجنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے انتقال پر جو خلا پیدا ہوا ے وہ صدیوں پورا نہیں ہوگا،

پنجگور پریس کلب نے ملک اور خصوصا بلوچستان کے معروف صحافی دانشور اور قالم نگار لالہ صدیق بلوچ کی وفات کو اہل بلوچستان اور صحافتی حلقوں کیلئے ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے پنجگور پریس کلب کے صدر عمر ماجد بلوچ سنئیر نائب صدر قادربخش سنجرانی حضور بخش قادر وحید بلوچ رفیق چاکر خالد جمیل اور نیاز جان بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ صدیق بلوچ کی ناگہانی موت ایک قومی سانحہ سے کم نہیں ہے صدیق بلوچ نے صحافت کو ایک نیا رنگ دے کر بلوچستان سے زرد صحافت کی ہمیشہ مخالف کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے صحافت کو بلوچستان کیہر کونے میں پہلا کر بلوچستان کی اواز کو ملکی اور عالمی میڈیا میں پہنچا کر اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے جنہوں نے اپنی کردار سے بلوچستان میں ہزاروں شاگر پیدا کرکے بلوچستان کو ایک نام دیا ہے ۔

انہوں نے لالہ صدیق بلوچ کی موت پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے عارف بلوچ سمیت انکی اہل خانہ سے تعزیت کیا اور دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے کر پسمماندگاں کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں۔

صحافی دانشور اور قالم نگار لالہ صدیق بلوچ کی وفات کو اہل بلوچستان اور صحافتی حلقوں کیلئے ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے پنجگور پریس کلب کے صدر عمر ماجد بلوچ سنئیر نائب صدر قادربخش سنجرانی حضور بخش قادر وحید بلوچ رفیق چاکر خالد جمیل اور نیاز جان بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ صدیق بلوچ کی ناگہانی موت ایک قومی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔

صدیق بلوچ نے صحافت کو ایک نیا رنگ دے کر بلوچستان سے زرد صحافت کی ہمیشہ مخالف کردار ادا کیا ہے انہوں نے صحافت کو بلوچستان کیہر کونے میں پہلا کر بلوچستان کی اواز کو ملکی اور عالمی میڈیا میں پہنچا کر اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے جنہوں نے اپنی کردار سے بلوچستان میں ہزاروں شاگر پیدا کرکے بلوچستان کو ایک نام دیا ہے ۔

انہوں نے لالہ صدیق بلوچ کی موت پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے عارف بلوچ سمیت انکی اہل خانہ سے تعزیت کیا اور دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے کر پسمماندگاں کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں۔

قلعہ سیف اللہ پریس کلب کے صحافیوں عبدالنافع کاکڑ حاجی نظام الدین شاہیزء جمہ خان جلالزئی عبدالواحد کاکڑ حاجی شمس الدین جلالزئی اور ذین اللہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ممتاز دانشور و بزرگ صحافی اور روزنامہ آزادی کوئٹہ کے چیف آڈیٹر صدیق بلوچ کے انتقال کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان کی خدمات بلوچستان و سندھ کے عوام کے لیے نا قابل فراموش ہیں ۔

ایک اعظیم دانشور بزرگ صحافی اور علم کے خزانے سے بھر پور شخصیت سے محروم ہو گئی ہے قلعہ سیف اللہ پریس کلب اس دکھ اور تکلیف کی لمہ میں صدیق بلوچ کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں قلعہ سیف اللہ پریس کلب سے جاری مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نامور صحافی واجہ صدیق بلوچ کو ان کی خدمات اور آزادی صحافت کیلئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی بلوچستان میں خدمات گراں قدر ہیں۔

ان کی قربانیاں اور صحافتی امور سرانجام دیتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کو جس انداز میں اجاگر کیا ان کی مثال کم ملتی ہے ایسی شخصیات بہت کم پیدا ہوتے ہیں جو اجتماعی طور پر عوام کیلئے سوچتے ہوں انہوں نے زندگی بھر اصولوں کی پاسداری کی اور اپنے قلم کی طاقت سے سول و آمر ڈکٹیٹروں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہو کر بلوچستان کی آواز بلند کی ساحل وسائل یہاں کی محرومیوں اورمحکومیت کے خاتمے ، انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ان کی جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔

انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا غیرجانبدارانہ تجزیئے ، خیالات و افکار اور سوچ کو تحریری شکل دے کر عوام تک پہنچایا ان کے مضبوط ارادے کسی بھی سطح پرپست نہیں ہوئے بلند حوصلے کے ساتھ آزادی صحافت کی پاسداری کرتے رہے مرحوم کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔

آخر میں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، میر احمدیار خان پریس کلب قلات ایک اہم اجلاس پریس کلب قلات میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں پریس کلب کے صدر در محمد مینگل محمد انور مینگل عبداللہ لہڑی شادی خان مینگل علی احمد مینگل شمس پندرانی محمد یوسف مینگل اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلا س میں بلوچستان سینئر صحافی لالا صدیق بلو چ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا گیااور دعا کی کہ اللہ تعلیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں ۔

لالہ صدیق بلوچ کے انتقال پر پریس کلب شہید سکندر آباد سوراب کا اظہار تعزیت، پریس کلب شہید سکندرآباد سوراب کے صدر بشیر احمد لہڑی، جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل رودینی امان صابر ارباب حبیب اللہ میروانی ، شکیل احمد زہری ، غلام فاروق رودینی سمیت صحافیوں نے بلوچستان کے معروف صحافی روزنامہ آزادی بلوچستان ایکسپریس کے ۔

چیف ایڈیٹر لالہ صدیق بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہ وگا اللہ پاک مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔