|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2018

کوئٹہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر اطلاعات انوارالحق کا کوئٹہ میں چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ واقعہ قابل مذمت ہے ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہناتھا کہ شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔کوئٹہ۔ شہید اہلکاروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانیں قربان کیں اپنے بہادر شہیدوں پر فخر ہے ۔دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور آخری دہشت گرد تک کا قلع قمع کریں گے

دوسری جانب مشیر اطلاعات بلوچستان انوارالحق کاکڑ کا کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا اور کہا کہ کوئٹہ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اس طرح کے بزدلانہ فعل سے سیکورٹی فورسز کے مورال کو نیچا نہیں کیا جا سکتا۔

انوارالحق کاکڑکا کہنا تھا کہ واقعہ قابل مذمت ہے ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تحقیقات شروع ہو دی گئی ہیں ۔کوئٹہ۔ شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں دھرتی کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے ۔