|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2018

کوئٹہ :  نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 540 کے کوئٹہ آتے ہوئے گیئر نہ کھلنے کے باعث ایمر جنسی لینڈنگ،پائیلٹ نے اپنی مہارت سے 100سے زائد مسافر وں کی جان بچالی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنیوالی نجی ائیر لائن کی پر واز نمبر 540 کا کوئٹہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران جہاز کا لینڈنگ گیئر کھل نہ سکا جس پر طیارے کو پائیلٹ نے طویل جدوجہد اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمر جنسی لیڈنگ کروائی پروازمیں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔