|

وقتِ اشاعت :   February 15 – 2018

کوئٹہ: سینئر صحافی صدیق بلوچ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل ، جمعیت کے رہنماء فاروق لانگو سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی رہائشگاہ آکر ان کے صاحبزادوں سے لالہ صدیق بلوچ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

فاتحہ خوانی کرنے والے سیاسی سماجی وقبائلی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صدیق بلوچ کی رحلت قومی سانحہ ہے ،سخت سے سخت حالات میں انہوں نے اپنے قلم کے ذریعے بلوچ قوم کی رہنمائی کا فریضہ احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے ،ان کی سیاسی اور قلمی جدوجہد بلوچ عوام کیلئے ناقابل فراموش ہیں۔

صدیق بلوچ نے نامساعد حالات میں صوبے کی خدمت کی ،ان کے انتقال سے پیداہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکتا ،وہ مظلوم طبقات کی آواز تھی ان کی وفات سے بلوچستان ایک سچے نڈر صحافی دانشور اور سیاسی استاد سے محروم ہوگیا ہے ۔