|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2018

کوئٹہ : سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کر دہ کاغذات نامزدگی میں قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تائید وتجویز کی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہی اراکین اسمبلی اپنے پارٹی کے امیدواروں کے بجائے کسی اور کو ووٹ دیں ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو بلوچستان اسمبلی میں ہو گی صوبائی الیکشن کمشنر آفس میں سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کر دہ کاغذات نامزدگی میں قوم پرست جماعتوں رکھنے والے اراکین اسمبلی نے دوسرے سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی تائید وتجویز کی جس کے باعث اختلافات سر اٹھانے لگے ۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اپنے پارٹی کے نامزد کر دہ امیدواروں کی بجائے ان امیدواروں کو ووٹ دیں جن کی تائید وتجویز کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت کے خاتمے کے بعد سابقہ حکومت میں شامل جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئی اور عدم اعتماد میں بھی قوم پرست جماعتوں نے موجودہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی حق میں اعتماد کا ووٹ دیا گیا ۔