|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2018

ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی کے نواحی چبدر میں مڈل اسکول کی عمارت کو نامعلوم شرپسندوں نے دھماکے سے اڑادیا ۔

سرکاری حکام کے مطابق واقعے میں 4کمروں اور ایک برآمدے پر مشتمل سرکاری اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ شرپسندوں نے حال ہی میں علاقیسے نقل مکانی کرنے والے افراد کے گھر بھی جلا دئیے ۔

حکام کے مطابق شہریوں کے کل اٹھارہ مکانات نذر آتش کئے گئے لیویز حکام کے مطابق اسکول کو اڑانے اور مکانات جلانے کے واقعات گزشتہ رات پیش آئے۔