|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2018

کوئٹہ: مستونگ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ لیویز کے مطابق تھانہ ولی خان کی حدود میں دشت کے علاقے کھنڈمیسوری میں پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو دو دن پرانی ہے جسے سر پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

مقتول کے ہمراہ ایک پرچی بھی ملی ہے جس پر شناخت ثناء اللہ ولد غلام قادر سکنہ جھل مگسی درج ہے ۔ لیویز نے لاش تحویل میں لیکر سول ہسپتال مستونگ پہنچادی ۔