|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2018

خضدار: خضدار سے اندرون سندھ جانی والی گاڑی الٹنے سے 3 خواتین جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد خضدار سے شہداد کوٹ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پتو شاخ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین مسماۃ (س) اور مسماۃ(س)جاں بحق ہوگئیں جب کہ ذوالفقار موسیانی ، میر موسیانی اور محمد جان موسیانی زخمی ہوگئے جنہیں شہداد کوٹ ہسپتال لیجایا گیا ۔