|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2018

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سڑکوں پر سیوریج کا نظام درہم برہم روڈ پر بہتا پانی عوام کی جان کو آگئے ۔

سبزل روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،سریاب پھاٹک ،آرچر روڈ ،عبدالسلام روڈ ،جان محمد روڈ،فقیر محمد روڈ پرگندے پانی کی وجہ سے نہ صرف بچے ،خواتین اور بوڑھوں کو مشکلات درپیش ہے بلکہ نمازیوں کا بھی گزرنادشوارہوگیاہے ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ جلد سے جلد اس مسئلے سے چھٹکارا دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مختلف سڑکوں سبزل روڈ،سیٹلائٹ ٹاؤن ،سریاب پھاٹک ،نیواڈہ ،آرچر روڈ ،ارباب کرم خان روڈ،میکانگی روڈ ،سرکی روڈ ،زرغون روڈ ،ڈبل روڈ ،عبدالسلام روڈ ،جان محمد روڈ،فقیر محمد روڈ اور گردونواح میں سیوریج کا نظام درہم برہم روڈ پر بہتا پانی عوام کی جان کو آگئے ۔

روڈوں پر بڑے بڑے ہول حادثات کا سبب بن رہے ہیں جبکہ ناقص سیوریج نظام کی وجہ سے نالی کا گندا پانی روڈ پر بہہ رہاہے جس کی وجہ سے راہ گزرتے بچے ،خواتین ،بوڑھے حتی کہ نمازیوں کوبھی شدیدمشکلات درپیش ہے روڈ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ حکام کی غفلت کی وجہ سے عوام کو شدیدمشکلات درپیش ہے ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ کوئٹہ شہر میں سیوریج کی ناقص نظام کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش ہے حکام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا راستہ اپنانے پرمجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرعائدہوگی۔