*شہید سمیع مینگل، نئی صبح کی نوید*

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

گزشتہ سال 13 فروری کا دن نوشکی سے تعلق رکھنے والے طالب علم سمیع اللہ مینگل کے خاندان سمیت نوشکی و گرد و نواح کے لیے دل خراش یادیں چھوڑ کر چلاگیا۔ بلوچستان یونیورسٹی میں زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم سمیع اللہ مینگل کورونا وائرس کے باعث یونیورسٹی بند ہونے پر گھر آئے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں اپنی ماں کے گود میں لیں اور پھر ہمیشہ کے لیے درد و الم کی داستان چھوڑ کر چلاگیا۔ یہ واقعہ اس لیے اہمیت کا حامل تھا کیونکہ سمیع اللہ مینگل کا قتل کسی ذاتی یا قبائلی دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ نوشکی میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں ہوا۔

عبدالقادر کا بلوچستان

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں مسند اقتدار پر براجمان جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے بلوچستان سے پارلیمنٹ کی ایوان بالا یعنی سینیٹ کی رکنیت کے لیے عبدالقادر کو نامزد کیا ہے۔ ہم میں سے اکثر لوگوں نے موصوف کا نام پہلی بار سنا اور میڈیا کی توسط سے اب تک جو کچھ معلوم ہوا ہے اس کے مطابق موصوف اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک کاروباری شخصیت ہیں جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں۔ ہمارے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر محترم نے کل بتایا کہ موصوف پہلے بلوچستان میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں تھے تاہم ایک روز قبل وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرگئے۔

ایرانی تیل کی اسمگلنگ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں کی معیشت

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان میں ویسے تو کوئٹہ تا کراچی یک رویہ شاہراہ پر جان لیوا ٹریفک حادثات تقریباً معمول بن چکے ہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران دوسری مرتبہ اندوہناک حادثے کی جزوی وجہ ایرانی اسمگل شدہ تیل بنی جس کے بعد صوبائی حکومت نے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

آپ ہی نے ہمیں زبان دی تھی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

منگل 06 فروری کو جب لالا صدیق بلوچ کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر اڑتی ہوئی آئی تو پھر سوشل میڈیا کا رنگ یکسر بدلنے لگا ۔ لوگوں نے لالا کی تصاویر کو اپنا پروفائل بنانا شروع کر دیا اور پھر تعزیت کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا۔

چاغی میں قحط سالی نے سنگین صورتحال اختیار کرلی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

چاغی میں قحط سالی نے ایک مرتبہ پھر ڈیرے ڈال دیئے جس کے سبب 8 ہزار سے زائد خواتین و بچے غذائی قلت کا شکار ہوگئے جبکہ40 فیصد سے زائد زرعی زمینیں بنجر ہوئیں اور چراگاہیں ختم ہونے سے91 فیصد سے زائد گھرانوں کے مال مویشی شدید متاثر ہوکر موت کے منہ میں جانے لگے ۔ اکثر علاقوں میں پانی کی سطح دس فٹ تک نیچے گر گئی جس کے سبب کئی دیہات ویران ہوگئے

پاک چین اقتصادی راہداری کا تنازعہ

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور (سی پیک) اس وقت ملک میں زیر بحث ہے جس کی وجہ اس منصوبے کا مغربی راستہ بن گیا ہے جو بلوچستان سے ہوتا ہوا خبیر پختونخوا کے راستے جائے گا۔ سی پیک کے منصوبے کی تجویز مئی 2013 کو دورہ پاکستان کے موقع پر چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے دی جس کی منظوری اسی سال جولائی کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ چین کے موقع پر دی گئی جو ان کا وزیر اعظم بننے کے بعد کسی بھی ملک کا پہلا دورہ تھا