تر بت ، لا پتہ طالبعلم کی با زیا بی کیلئے لو احقین کا احتجا ج،سی پیک روڈ بند

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:میڈیکل کے طالب علم خداداد سراج کی عدم بازیابی کے خلاف سی پیک شاہراہ دوبارہ بلاک۔خداداد سراج سرگودھا میڈیکل کالج میں پیتھالوجی لیب سائنسز کے طالب علم ہیں انہیں 8 مارچ کی رات جمعے کی شب 8:30 بجے کے قریب ایک سفید رنگ کی کار میں الرشید ہسپتال سرگودھا کے سامنے ظفر اللہ چوک سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا۔

تربت ، آسکانی بازار سے دو نوجوان لاپتہ ، لواحقین کا احتجاج روڈ بلاک

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آسکانی بازار سے دو نوجوان لاپتہ، فیملی نے آپ دروک کے مقام پر روڈ بلاک کردیا۔اطلاع کے مطابق گزشتہ شب آسکانی بازار آپسر میں دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف آج ان کے اہل خانہ نے ڈاکی بازار اپ درک کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک جام کردی ہے۔

تر بت لاپتہ طالبعلم کی با زیا بی کیلئے لو احقین کا سی پیک شاہراہ پر احتجا ج

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: پنجاب سرگودھا سے لاپتہ کیے گئے طالب علم کی بازیابی کے لیے سی پیک شاہراہ پر احتجاج۔ سرگودھا میڈیکل کالج میں پیتھالوجی لیب سائنسز کے طالبعلم خدا داد بلوچ ولد سراج احمد نامی طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے جمعرات کو تجابان کرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو بلاک کردیا ہے۔

تربت، یکجہتی کمیٹی نے تین روزہ امدادی کیمپ ختم کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تین روزہ امدادی کیمپ ختم کردیا گیا۔ شہید فدا چوک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تین روزہ امدادی کیمپ لگاکر گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے چندہ جمع کیا گیا،

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بارش متاثرین کی بحالی کے لیے تربت میں امدادی کیمپ قائم کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں بارش متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے امدادی کیمپ قائم۔ شھید فدا چوک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قائم کیمپ میں صبغت اللہ شاہ جی، مات نسیمہ اور وسیم سفر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے، ہوشاپ بارڈر یونین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ہوشاپ بارڈر ٹریڈ یونین رجسٹرڈ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ہوشاب بارڈر ٹریڈ یونین تمام 7یونین کونسلوں کے گاڑی مالکان حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 7یونین کونسلز کے کل 2634 گاڑیوں کو لسٹ میں شامل کرکے ہوشاب تحصیل کے 7یونین کونسلز کو مہینہ میں 4نوبت دی جائے

چیئرمین میونسپل کمیٹی تمپ چار کونسلرسمیت وفاداری تبدیل کرنے پر نشستوں سے محروم ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: چیرمین میونسپل کمیٹی تمپ چار کونسلر کے ہمراہ فارغ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان نے سیاسی وفاداری کی تبدیلی پر بلوچستاں عوامی پارٹی کے نوٹس پر ایکشن لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی تمپ کے چیئرمین محمد امین قریش اور ان کے ہمراہ چار دیگر منتخب کونسلرز کو فارغ کردیا۔

عا م انتخا با ت میں بلو چستا ن کے عوام کو ووٹ کا حق نہیں دیا گیا ،ڈاکٹر مالک بلو چ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت(بیورو رپورٹ) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ عوام نے نیشنل پارٹی کو ووٹ دیا لیکن مقتدرہ نے الیکشن کمیشن اور آر اوز سے ساز باز کرکے الیکشن نتائج تبدیل کئے.

بلیدہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بلیدہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی۔ پولیس کے مطابق بلیدہ کراس میں پک اپ اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پک اپ گاڈی کا ڈرائیور احد ولد مسکان سکنہ نوکجو مشکے موقع پر جان بحق جب کہ ان کا ساتھی زخمی ہوا۔