زمیاد گاڑیوں کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:زمیاد گاڈیوں کی ٹکر سے دو نوجوان جان بحق، ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے، گزشتہ شام ڈی بلوچ پوائنٹ پر تیز رفتار زمیاد گاڈی نے ٹکر مار کر عزیز ولد عبدالغفور سکنہ کلاھو نامی ایک نوجوان کو ہلاک کردیا۔ ایک اور واقعہ میں زمیاد گاڈی نے ایم ایٹ شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو… Read more »

الیکشن کمیشن نے پی بی 25 کیچ 1 اور پی بی28 کیچ 4 کے انتخابی نتائج روک دیئے

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: پی بی 25 کیچ 1 اور پی بی28 کیچ 4 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقوں کے آر اوز کو 22 فروری کو اسلام آباد میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نیشنل پارٹی نے مخالف پارٹی امیدواروں پر بڑے پیمانے پر دھاندلی اور انتخابی نتائج کی تبدیلی کا الزام لگایا ہے۔

ڈاکٹر حیات کو ان کی سیاسی و سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش ، تعزیتی ریفرنس

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: بی این پی کے زیر انتظام کہنہ مشق سیاسی رہنما مرحوم ڈاکٹر حیات بلوچ کی تیسری برسی کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس بی این پی کے الیکشن سیل میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں سید احسان شاہ، مرحوم کے فرزند میران حیات، ڈاکٹر غفور احمد، التاز سخی، عبدالوحید آسکانی، عظیم گچکی، ابوالحسن آسکانی، خان محمد جان گچکی و دینے خطاب کیا۔ سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم ڈاکٹر حیات کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ڈاکٹر حیات سنیئر سیاست دان اور سیاسی استاد رہے

اسٹیبلشمنٹ تمام قوم پر ستوں کو پا رلیمنٹ سے با ہر رکھنا چا ہتی ہے ، جان بلیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل، صوبائی اسمبلی 25کیچ 1کے امیدوار جان محمد بلیدی، صوبائی اسمبلی 27کیچ 3کے امیدوار لالا رشیددشتی اور صوبائی اسمبلی 28کیچ4کے امیدوار میر حمل بلوچ نے کہاہے کہ قوم پرستوں کے بارے میں ریاست نے جومنفی رویہ اپنایا ہے

پیپلزپارٹی کا مکران کی سطح پر بی این پی سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا ، ترجمان

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: پاکستان پیپلزپارٹی مکران کے ڈویڑنل ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مکران کی سطح پر اب تک کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا ہے اور نا ہی کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی اور نا ہی اس پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

تربت، با لاچ مولا بخش کے کوئٹہ مارچ کے لئے چندہ اکٹھے کرنے پر صبغت اللہ کا بنک اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:نجی بنک نے صبغت اللہ شاہ جی کا اکاؤنٹ نمبر بلاک کردیا،اسی اکاؤنٹ سے دھرنا کے لیے چندہ اکٹھے کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق الائیڈ بنک تربت برانچ نے معروف عالم دین حق دو تحریک کے رہنما اور شہید بالاچ مولا بخش احتجاجی کیمپ کے نمایاں شخصیت صبغت اللہ شاہ جی کا اکاؤنٹ نمبر بلاک. کردیا ہے۔

لاپتہ طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہونے پر تربت میںاحتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: لاپتہ طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہونے پر تربت میں بساک کے زیرِ اہتمام مظاہرہ، رفیق اومان، ظریف بلوچ سمیت دیگر لاپتگان کے اہل خانہ بھی شریک۔ بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ کیے گئے طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ سمیت دیگر نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں اور عدم بازیابی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کے زیر اہتمام عطاء شاد ڈگری کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں سے ہوتے ہوئے شہید فدا احمد چوک تک پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا۔

تربت،سرکاری اسپتال میں عدم سہولیات کے باعث ملیریابخار سے بچہ انتقال کرگیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت:سرکاری ہسپتال میں سہولت موجود نہ ہونے پر ملیریا بخار میں مبتلا بچہ انتقال کرگیا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں ملیریا بخار کے سبب داخل کرائی گئی کم سن بچہ وفات پاگئی جس کا تعلق دشت سے تھا۔

عبدالحفیظ زہری پر رہائی کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کراچی:عبدالحفیظ زہری پر رہائی کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ، جس سے وہ گھر والوں سمیت زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے رہائشی عبدالحفیظ زہری جسے گزشتہ سال 27 جنوری کو متحدہ عرب امارات سے وہاں کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا تھا… Read more »