گوادر پورٹ فری زون میں پہلی کمپنی کام کرنے کے لیے تیار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: گوادر پورٹ فری زون میں پہلی کمپنی کام کرنے کے لیے تیار، فری زون میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد، تقریب میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی و جی پی اے افسران، کسٹم کے افسران ، سی او پی ایچ سی ایل کے آفیشلز اور ایچ کے سن کمپنی کے سی او اور آفیشلز نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ پائلٹ فری زون پر پہلا صنعتی کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

تربت میں تعلیم وصحت کی سہولیات کو عام کریںگے ، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دورہ تربت کے دوران ٹیچنگ ہسپتال تربت کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی، رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین،ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محکمہ فشریز میں کرپشن کی انتہا،ساحل سمندر کو بانجھ بنانے لگا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: محکمہ فشریز بلوچستان نے کرپشن کی انتھا کردی ہے سندھ کے ٹرالز کو بلوچستان کے ساحل سمندر کو بانجھ بنانے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اگر فشریز ارڈیننس پر عمل درامد نہیں کیا گیا۔

ہماری معیشت صدیوں سے ایران سے منسلک ہے،یاسین بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد سے باڈرکمیٹی اور تیل بردار گاڑی یونین کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باڈر کی بندش اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفت وشنید کی گئی، کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کیچ عوام کی آواز ہے، امیدہیکہ باڈر معاملے پر احتجاج میں ساتھ دے گی۔ جالگی زامران باڈر ہو یاعبدوئی یاپھر دشتک زامران و دشت وتمپ کے باڈر ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دورہ گوادر تعمیراتی منصوبوں کا معائنہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا دو روزہ دورے گوادر کے موقع پر مختلف جاری تعمیراتی کاموں کا معانہ، اور آفسران سے بریفنگ لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے گوادر میں منگل کا دن بہْت مصروف گْزارا۔ اْنہوں نے نیوٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کے سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ گرلز کالج گوادر، گرلز ہاسٹل، ومن بزنس سینٹر اور سول اسپتال کے زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔

کیچ، کیسکو کی زیادتیوں کیخلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی و مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کیچ اوربی ایس اوپجارتربت زون کے زیراہتمام ایس ای کیسکو کی صارفین کے ساتھ زیادتیوں، غیرقانونی اقدامات وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے نیشنل پارٹی کے دفتر سے نعرے بازی کرتے ہوئے تربت چوک پر مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق میئرتربت قاضی غلام رسول بلوچ نے کہاکہ کیسکو کی زیادتیوں سے تنگ آکر۔

گوادر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ گرینڈ الائنس سے اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچستان کے ملازمین بھکاری نہیں اپنا حق چاہتے ہیں۔ وزراء کی عیاشوں کیلئے پیسہ ہے مگر سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 25 فیصد اضافے کیلئے خزانہ خالی ہے حکومت ہماری صبر کو کمزوری نہ سمجھے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار آل بلوچستان گرینڈ الائنس کی اپیل پر گوادر کے سرکاری ملازمین کی طرف سے احتجاجی دھرنا اور مظاہرے کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کنٹانی بارڈر کی بندش سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے،حمل کلمتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: کنٹانی بارڈر کی بندش سے ہزاروں لوگ بیروزگار اور معاشی بحران جنم لے رہا ہے معاشی تنگ دستی انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔حکمران ہوش کے ناخن لیں،حالات خراب ہوئیتو نتائج کے ذمہ دار وہی ہونگے۔ان خیالات کا اظہار بی این پی کے رہنماء و ایم پی اے میر حمل کلمتی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کْنٹانی بارڈر ضلع گوادر کے عام اور بے روزگار نوجوانوں کی روزگار کا واحد ذریعہ ہے۔

قلات لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات گرینڈ الائنس اتحاد میں شامل ملازمین اور لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی اور ریلی ڈسٹرکٹ ہسپتال سے نکل بازار کے مختلف شاہراہ سے ہوتے ہوئے واپس ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سبزہ زار پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگئی جلسہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے نازیہ،فیروزہ رحیم،جبکہ گرینڈ الائنس کے حاجی قادر عمرانی،عبدالوحید مینگل،محمد انور زہری،افضل مینگل،محمد نواز زہری، منیراحمد مینگل،عبدالفتح دہوار۔

سرکاری ملازمین کی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اصغر رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی این پی عوامی کے سنیئر نائب سابق صوبائی وزیر صدر میر اصغر رند نے بی این پی عوامی کیچ کے ضلعی انفارمیشن و کلچر سیکرٹری رئیس ماجد شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمیں کی احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ملازمت پیشہ طبقہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں خلیل تنخواہوں پر گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے مہنگائی آئے روز بڑھتی جاری رہی ہے ۔