بجلی چور ی کے نام پر آپریشن کی ہر سطح پر مخا لفت کر یں گے ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بجلی چوری کے نام پر ایف آئی اے کے ذریعے آپریشن کرکے عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی حکومتی پالیسی کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں جو بھی حکومتیں بنتی ہیں وہ عوام کے بجائے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور خودمختیار و نیم خودمختیار اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے سہولت کار بن جاتے ہیں،

جامعہ بلوچستان کے ملازمین کا تنخواہوں کیلئے احتجاج جاری ، ادارے کیلئے سالانہ فنڈز مختص کر نیکامطا لبہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور منطور شدہ الاونسز کی عدم ادائیگی کے خلاف 39 ویں روز بھی ایک بڑی احتجاجی ریلی جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ سے سریاب روڈ اڈہ چوک تک نکالا گیا۔

ایک مہینہ گزرنے کے با وجود کابینہ نہیں بن سکا ہے ، قومی حقوق اور لا پتہ افراد کیلئے آواز بلند کر نیکی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ،اخترمینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

وڈھ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ آپ لوگ اندازہ لگائیں کہ الیکشن کو ایک مہینے سے زیادہ وقت گزر گیا ہے ابھی تک صوبائی کابینہ نہیں بن رہا ہے کوئی ڈامبر کا وزارت مانگ رہا ہے کوئی زراعت کا کوئی اریر ی گیشن کا کوئی خزانے کی چابیاں۔ عوام سے کوئی ہمدرد نہیں مفادات کی جنگ جاری ہے۔

ٹرانسپورٹرز19 اپریل سے تفتان نوکنڈی روٹ اور کوئٹہ سے کوچز نہ نکالنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

نوکنڈی :آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کا کل بروز جمعہ 19 اپریل سے تفتان نوکنڈی روٹ اور کوئٹہ سے کوچز نہ نکالنے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی منعقد ہوا اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹرز نے شرکت کیا اجلاس میں تفتان روٹ کے حوالے سے تمام ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کیا گیا

مخالف قوم پرست جماعت کو اپنی شکست دکھائی دے رہی ہے جھالاوان پینل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر ندیم الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ 21 اپریل کو وڈھ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر غیر جانبدار آر او، ڈی آراو اور دیگر عملے کی تعیناتی خوش آئند جس کی وجہ سے مخالف قوم پرست جماعت کو اپنی شکست دکھائی دے رہی ہے

حالیہ بارشوں کے باعث ڈیمزمیں پانی کی سطح بلندہوئی ہے ، ایری گیشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف انجینئرایری گیشن کوئٹہ ڈویژن انجینئر بشیر الدین ترین نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈیمزمیں پانی کی سطح بلندہوئی ہے جس سے زیر زمین پانی کی سطح اوپرآئے گی تاہم کوئٹہ کے گردونواح میں واقع تمام ڈیمز محفوظ ہیں جنہیں کوئی خطرہ نہیں ہے بعض ڈیمز بھرنے کی وجہ سے سپیل ویز کے ذریعے پانی ڈسچارج کیاجارہاہے،محکمہ ایری گیشن کے نالوں پرکسی بھی شخص کو تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئٹہ :گیس لیکج دھماکہ خاتون جاں بحق ،ایک شخص جھلس کر زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے اختر آباد میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ حبیب احمد نا می شخص جھلس… Read more »

وڈھ کےضمنی انتخابات میں ایک مر تبہ پھردھاندلی کی تیاری کی جاری ہے ،ساجد ترین

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈو کیٹ نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات کو ناصرف عوام بلکہ عالمی تنظیموں نے بھی مستردکر دیا ہے ، 21اپریل کووڈھ میں ہو نے والے ضمنی انتخابات میں ایک مر تبہ پھردھاندلی کی تیاری کی جاری ہے ،غیر جانبدار عملے کے بغیر وڈھ میں صاف شفاف الیکشن کروانا ممکن نہیں ،عام انتخابات کے بعد لوگوں کا الیکشن سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے فصلات ،سڑکیں بہہ گئیں، کچے مکانات منہدم ، ساحلی شہرگوادر پانی میں ڈوب گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان :بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادار طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارشوں سے کھڑی فصلات اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان ندی نالوں میں طغیانی کچے راستے بہہ گئے متعدد مکانات کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔ گوادر میںگذشتہ شب سے جاری موسلادار بارش سے گوادر شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور پانی رہائشی گھروں میں داخل ہوگیا،سیلابی ریلہ سے پاک افغان بارڈر پر درجن سے زائد دیہاتوں کا رابطہ پاکستان سے منقطع ہوگیا ہے