جناح ہاؤس کے حملے کی مذمت کرنیوالے خان قلات و جناح معاہدے پر عمل نہ ہونیکی بھی مذمت کریں،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ محمد علی جناح کے گھر کا افسوس کرنے والے خان آف قلات اور محمد علی جناح کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی افسوس کریں، معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے سے بانی پاکستان کے دستخط کی تذلیل،ان کے قول کی توہین ہورہی ہے۔ریلیوں اور مظاہروں میں اس معاہدہ پر عملدرآمد کرانے کا بھی مطالبہ کیاجاتا۔بلوچستان کی 80 فیصد آبادی خطے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

عدالت عالیہ نے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں سیاسی افراد کے انتخاب پر پابندی عائد کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن میں سیاسی اثر ورسوخ اور اس کے بل پر انتخابات وچناؤ کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن نے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے بند کرتے ہوئے اہم بنیادی رہنما اصول طے کر کے آئندہ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمیشہ اقتدار بحرانی حالت میں ملی ہے،چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا کسی قوت کے پاس یہ صلاحیت موجود نہیں ہے۔

مئی، بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوئے۔

Posted by & filed under بلوچستان.

وندر: بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری دو رویہ روڈ کے نا ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی قومی خونی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات جیسے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری۔

منیجنگ ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس عمران منیار کی بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار کی قیادت میں سوئی سدرن گیس کی سینئر مینجمنٹ کے ایک وفد جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اور یو ایف جی سعید رضوی، کنسلٹنٹ سعید لارک اور ریجنل منیجر بلوچستان انور بلوچ شامل تھے۔

نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی اور نظریاتی درسگاہ ہے، صالح محمد بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور: نیشنل پارٹی کے زیراہتمام یوسی سریکوران میں ایک یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ بمقام محلہ دوگانی بلوچ آباد میں منعقد ہوا جس میں ایک نئے یونٹ تشکیل دے دی گئی۔

بلو چستان بھر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز گزشتہ 5 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، ایوب لانگو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  آل بلوچستان واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز کے ترجمان محمد ایوب لانگو نے کہا ہے کہ بلو چستان بھر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹرز گزشتہ 5ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی نے صو بے کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو غیر فعال کر دیا ہے۔