وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبارش برسانے والا سسٹم داخل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ سے صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر جیوانی، پسنی، کیچ (تربت)، آواران، چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

 اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون،کوئٹہ سے 1536 سگریٹ کے سٹاکس اور 0.77 میٹرک ٹن چینی برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آبادکوئٹہ:حکومت پاکستان کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون جاری کراچی سے 17 کپڑے کے تھان،ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کرلی ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈان جاری ہے۔آٹا،چینی،کھاد اورتیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کاسامنا کرنا پڑتا ہے

اسرائیل پر حملہ: امریکا کا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

واشنگٹن: اسرائیل پر جوابی حملے کے ردعمل کے پیش نظر امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

آئی ایم ایف کا نئے پروگرام میں صوبوں کے اخراجات میں شفافیت، ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کو دینے کا مطالبہ

Posted by & filed under بلوچستان.

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے نئے پروگرام میں صوبوں کے اخراجات میں شفافیت لانے اور صوبائی ٹیکس وصولی کے اختیارات ایف بی آر کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان میں موسلا دھار بارش، گوادر ڈوب گیا

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث گوادر سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ گوادر کے کئی علاقے ڈوب گئے اور پانی گھروں کے اندر بھی داخل ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے کے جاری الرٹ کے مطابق صوبے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس؛ نیب نے نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دیدی

Posted by & filed under پاکستان.

اسلام آباد: توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو تفتیش میں کلین چٹ دے دی۔

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔

جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹ سے متعلق ریفرنس کی ہدایت کی تھی، نواز شریف نے گاڑی کی رقم جعلی بینک اکاؤنٹ سے ادا نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق 1997 میں گاڑی توشہ خانہ کو سرنڈر کر دی گئی تھی جبکہ 2008 میں جب گاڑی نواز شریف نے خریدی تو وہ توشہ خانہ کی ملکیت ہی نہیں تھی۔

بلوچستان حکومت کا سر کاری محکموں میں بے جا بھر تیوں کو کم کرنیکا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تمام محکموں میں بے انتہاء ملازمتیں دی گئی ہیں فیصلہ کیا ہے کہ پولیس ، لیویز کے علاوہ دیگر محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی،کوئٹہ کے 82میں سے 67نالوں پر تجاوزات ہیں جن پر گھر، مساجد تعمیر کی گئی ہیں ۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

جہانزیب مینگل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 اپریل کو پی بی 20وڈھ پر ضمنی انتخابات میں بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر جہانزیب مینگل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے جھالاوان کے غیور عوام نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر قومی دوستی ، وطن دوستی کا ثبوت دیا اس بار بھی جھالاوان کے غیور عوام ضمنی انتخابات میں بھی جمعیت اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب کرائیں گے

بلوچستان کا بینہ تاحال نہ بن سکی اتحا دیوں میں ڈیڈلاک بر قرار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی تشکیل معمہ بن گئی مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان تاحال کابینہ کی تشکیل پر اتفاق نہ ہوسکا ،صوبائی کابینہ کے معاملات آئندہ دو روز تک طے ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کودو ماہ سے زائداور صوبہ میں میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بنے ڈیڑھ مہینہ گزر گیا لیکن صوبائی کابینہ تاحال وجود میں نہیں آسکی ۔مسلم لیگ(ن) کے ذرائع نے این این آئی کو بتایا ہے کہ کابینہ نہ بننے کی بڑی وجہ مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں میں وزراتوں کی تقسیم اور محکموں کے قلم دان پر اختلاف ہے ذرائع نے بتایا ہے

نو شکی میں بلوچ نے پنجابی کو نہیں مارا بلکہ دہشتگر د نے پاکستانیوں کو شہید کیا ، سر فراز بگٹی

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ نوشکی میں بلوچ نے پنجابی کو نہیں مارا بلکہ دہشتگرد نے پاکستانیوں کو شہید کیاہے ،بلوچستان میں دہشتگردی پر پوری قوم تقسیم ہیں اچھے وبرے طالبان کی طرح بلوچستان میں بھی اچھے وبرے دہشتگردوں کی سوچ موجود ہیں ،نیشنل ایکشن پلان میں بلوچستان میں تشدد کو الگ کردیاگیاہے جو پوری پاکستانی قوم کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے