سانحہ دلدار کاریز مغربی بائی پاس انہتائی دلخراش واقعہ ہے،غلام نبی مری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں حکومت وقت، اربا ب اختیار اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ 2جون 2023بروز جمعہ صبح دس بجے کلی دلدار کاریز مغربی بائی پاس کوئٹہ میں رونماء ہو نے والے دالخراش، انسانیت سوز واقعے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں گھر کے اندر پانی کے کھنویں میں گیس بھر جا نے کے باعث ایک ہی خاندان کی خواتین سمیت 4افراد نہایت بے دردی اور بے حسی سے جان کی بازی ہا ر گئے ۔

سینکڑوں ڈینگی وائرس کے مریض بے یارو مددگار قسمت کے آسرے پر ہیں

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  بارڈر عوامی تحریک کے زیراہتمام جے یو آئی کیچ کے تعاون سے چار روزہ احتجاجی کیمپ کے اختتام پر ایک بڑی ریلی تحریک کے سربراہ خالد ولید سیفی کی سربراہی میں نکالی گئی جس میں جے یو آئی کے کارکنوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان، انجمن تاجران اور کیچ بار ایسوسی ایشن کے رہنما شامل تھے۔ ریلی کا آغاز احتجاجی کیمپ سے کیا گیا ۔

سی پی این ای کا بلوچستان کمیٹی اورخیبر پختونخوا کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سال 2023-24کے لیے دو (2) کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جن میں بلوچستان کمیٹی اور خیبر پختونخوا کمیٹی شامل ہے۔

حکومت تحفظ فراہم نہیں کررہی ٹرانسپورٹرز کا 13جون سے کوئلہ سپلائی بند کرنیکا اعلان۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر نوراحمدکاکڑ،آل پاکستان کول سپلائزرایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد دین سنزرخیل مرکزی جنرل سیکرٹری خالق داد وطن پارک،مرکزی سیکرٹری اطلاعات امان اللہ ناصر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اگر ٹرانسپورٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثراورعملی اقدامات نہ اٹھائے گئے۔

گوادر جدید شہر اور پوری دنیا کا اہم تجارتی مرکز ہوگا، گورنر ولی کاکڑ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے اہم ساحلی شہر گوادر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل اور گوادر کی مقامی آبادی کے دیرینہ مسائل کا پائیدار حل اور انھیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر عمل درآمد خوش آئند ہے. انہوں نے کہا کہ گوادر کو سینٹرل ایشیا کا دروازہ بھی کہتے ہیں۔

بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کو مسترد کردیا، مارکٹیں 8 بجے بند نہیں ہونگی اعلان۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ مستردکردیا۔ ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر خان یوسفزئی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے میں ملک بھر میں رات 8بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے تقریبا 12 میگاواٹ بجلی کی منظوری دے دی گئی

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے 12 میگاواٹ بجلی منظور،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کے لیے تقریبا 12 میگاواٹ بجلی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

باپ، بی این پی، جمعیت وفاقی کابینہ میں ہیں، انہیں بلوچستان کے لئے آواز بلند کرنی چاہیے،اسد بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے صدر صوبائی وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی پسماندگی، بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے وفاق کا صوبے کا ساتھ دینا ناگزیر ہے، ملک کو جمہوری انداز میں چلایا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

جدید طریقوں سے زراعت کے شعبے کی بہترین آئی ہے، نصیر شاہوانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کے ادارے یواین آئی ڈی اونے محکمہ زراعت اور کوآپریٹو حکومت بلوچستان کے تعاون سے ایگری کلچر پریکٹس کو اپنانے سے متعلق پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی،تقریب میں بلوچستان کے 7اضلاع کے زمینداران،ماہرین زراعت،صنعت کاروں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خاص زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی تھے۔

چین کی مالی معاونت سے گوادر کو صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ 30 جون تک مکمل ہو جائیگا،داؤد بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر: چین کی مالی معاونت سے گوادر کی مقامی آباد ی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا 1.2ملین گیلن ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ کا منصوبہ رواں ماہ 30جون تک مکمل ہو جائے گا۔یہ بات گوادر پورٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر داؤد بلوچ نے بتائی۔