نجمہ بلوچ کے مبینہ قتل پر افسوس ہے، آل پارٹیز کیچ اجلاس شرکاء

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  آل پارٹیز کیچ کا اجلاس منگل کو کنوینر غلام یاسین بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ضلع کیچ میں امن امان کی صورت حال، بجلی کا بحران، گوادر ایئرپورٹ میں غیر مقامیوں کی پوسٹنگ، کیچ میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ اور آواران میں پرائیویٹ ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی کے محرکات پر گفتگو کی گئی۔

نوشکی، ہماری تنظیم نے بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام وتحفظ کیلئے کردار ادا کیا ہے،بی ایس او

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او نے ایک قومی ادارے کے طور پر ہمیشہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام و تحفظ کے لئے کردار ادا کیا ہے۔

ریاست پر حملہ آوروں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم کا واضح اعلان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے مذاکرات سیاسی عمل میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر سیاسی لبادہ اوڑھے ایسے افراد کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتا جو ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

ایران نے مکران ڈویژن کو بجلی سپلائی 160میگا واٹ کم کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : ایران سے بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بجلی کی سپلائی میں 160 میگاواٹ کمی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق جیکی گور گریڈا سٹیشن سے ایران حکومت نے مکران ڈویژن کو 100 میگاواٹ بجلی کی سپلائی میں کمی لاکر 30 میگاواٹ کر دی جبکہ پولان میں 100 میگاواٹ سے 10 میگاواٹ کردی گئی ۔… Read more »

چیف سیکرٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹیفکیشن کا لعدم قرار دیدیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے چیف سیکرٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ ڈویژنل بینچ نے آئینی درخواست نمبر 390/2023 پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔درخواست میں اعتراض اٹھایا… Read more »

پیپلز پارٹی نے قدوس بزنجو کی شمولیت کی درخواست مسترد کردی ہے ،ظہور بلیدی کا دعویٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمدبلیدی نے کہاہے کہ میرعبدالقدوس بزنجو کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہوئی ہے ، آواران یرے حلقے سے منسلک ہے اور وہاں کے رہنے والے میرے اپنے ہیں،مجھے آپ کے دعوت کی ضرورت نہیں ہے جس طرح ترقیاتی فنڈز کی خرد برد اور نوکریوں کی فروخت ہورہی ہے ٹیکنکل آسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے توسط سے کرائی جائے تاکہ حقدار کی حق تلفی نا ہو اور قابل نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار مل سکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

ملک میں پارلیمنٹ بے اختیار، عدالتیں دبا وکے زیر اثر ہیں، خوشحال خان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ/سوات: ملک میں پارلیمنٹ بے اختیار، عدالتیں دبا وکے زیر اثر، میڈیا پر قدغن اور سیاسی پارٹیاں اقتدار کے لالچ میں مصلحتوں اور عوام کی دا درسی اور مدد کرنے میں مسلسل ناکام ہے ، پشتونخوا میپ کے رہنما اور کارکن افغان اور افغانیت اور قومی بیانیے سے دستبردار نہیں ہونگے اور پشتونخوا وطن کے عوام کو اس ازیتناک صورتحال سے نجات دلانے میں ضرور کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے خیبر پشتونخوا کے صوبائی کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔

پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کمزور کرنیکی کو ئی کوشش کا میاب نہیں ہو گی ، آرمی چیف ۔

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔” پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں اپنی مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب ددی۔

بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان لڑائی میں طلباء رل گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان لڑائی میں طلبا رل گئے ،میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کو 3 ہفتوں سے زائد ہوگئے میڈیکل کے طلبا اور ان کے والدین نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اساتذہ کی لڑائی کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے،طلبا نے کہا کہ وہ کلاسز بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں،