گیشکور واقعہ دلخراش ہے بلوچی روایات کو پا مال کیا گیا ملزمان کو گرفتار کیا جائے، آل پارٹیز آوران۔

Posted by & filed under بلوچستان.

آواران:  آل پارٹیز آواران کی جانب سے گذشتہ دنوں گیشکور میں اسکول ٹیچر نجمہ بلوچ کی خودکشی اور چند دن پہلے آواران ہی میں پیراندر حسن گوٹھ کے رہائشی ماجد بلوچ کے قتل کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آل پارٹیز آواران کی جانب سے مشرکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سردار اسلم جان میروانی نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ آواران میں تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ایک ساتھ آواران کے ان سنگین مسائل پر یکجا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیشکور واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جہاں بلوچی روایات کو پامال کیا گیا۔

صحت کارڈ اہم پیشرفت ہے، سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، صوبائی وزیر صحت۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام محکمہ صحت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے مابین معاہدے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ، چیئرمین بی آر اے نورالحق بلوچ، چیئرمین اسٹیٹ لائف شیعب جاوید حسین، سیکرٹری صحت اسفندیار خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اسٹیٹ لائف منظور علی شیخ، عبدالشکور شیخ و دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

کیچ میں ڈینگی بے قابو 45 فیصد کیسز پازیٹو، آل پارٹیز کا فوری اقدامات کا مطالبہ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت: آل پارٹیز کیچ کے وفد کا ٹیچنگ ہسپتال تربت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات، کیچ میں ڈینگی بے قابو، 45 فیصد تک پازیٹیو کیسز کی تصدیق، ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔ ایس ای کیسکو سے ملاقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر عوامی شکایات درج کیے۔

عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے فروغ میں محتسب کا کردار اہم ہے، صدر علوی۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باہمی تنازعات اور تصادم کی صورتحال سے بچنے کے لیے معمولی نوعیت کے مقدمات کو جلد نمٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے فروغ میں وفاقی اور صوبائی محتسبین کا کلیدی کردار ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو صو بے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ بارکھان، ژب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈیرہ بکٹی، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، تربت، پنجگور، قلات،لسبیلہ،سبی،خضدار،اوتھل،زیا رت، اوستہ محمداورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

نجمہ بلوچ کے مبینہ قاتلوں کی فوری گرفتاری کیا جائے، والدہ کا مطالبہ

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  آواران گیشکور سے ہراسانی کے بعد خودکشی کرنے والی نجمہ بلوچ کے والدین نے تربت میں تربت یونیورسٹی اور آل پارٹیز کیچ کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجمہ بلوچ کے مبینہ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں سخت سزا دے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گوادر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے گھریلو خواتین کو ذہنی اذیت میں مبتلاکردیا ہے، حق دوتحریک خواتین ونگ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : گوادر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ہم گھریلو خواتین کو شدید ذہینی اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے، کھانا پکانے کے اوقات میں کبھی بھی گیس نہیں ملتا، اگر یہ لوڈشیڈنگ بند نہیں ہوئی تو خواتین اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

ظہور بلید ی کے بیان میں صداقت نہیں، قدوس بزنجو کی پارٹی میں شمولیت کو مسترد کرنیکی باتیں درست نہیں، پی پی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے اور اس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ہم پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔