وفاقی ادارے قانونی تجارت میں رکاوٹ نہ ڈالیں، اعجاز احمد قریشی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وفاقی اداروں کو چاہئے کہ وہ تاجر برادری کے قانونی تجارت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے بجائے انکی سہولت کاری کریں۔ تاکہ بلوچستان میں ان کہ کاروبار پھلے پھولے، غربت کو کم کرنے میں مدد مل سکے اور ملک کی زرمبادلہ میں اضافہ ہو۔

مستونگ، لیویز،انتظامیہ نے ون ویلنگ، ریس لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کو دھر لیا

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: لیویز انتظامیہ دشت کے ہاتھوں موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ریس لگانے والوں کی شامت سبی قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر سخت چیکنگ عوامی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم، چیکنگ مزید سخت کرنے کا مطالبہ۔

مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، اپیکا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ایپکا کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سھنگیڑا کی کال پر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور تمام ملازمین کو یکسان مراعات دینے اور ملازمین کے تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کی مطالبے پر عملدر آمد کیلے جمعہ کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کے ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبز کے سامنے ایپکا کے ورکرز نے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

پاک ایران دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانا ہوگا، مٹھا خان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاک ایران دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے کیلیے ثقافتی، صحافتی اور حکومتی سطح پر وفود کے تبادلے ناگریز ہیں، مکران کو بجلی کی فراہمی پر ایران حکومت کے شکر گزارہے۔

ہرنائی مسلح افراد نے کوئلہ لے جانے والے 40 ٹرکوں کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والے ٹرکوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔ ہرنائی، زردآلو کے مقام پر گزشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے شاہراہ کو مکمل بند کردیا۔

تربت حملے کی مذمت،فورسز دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے،قدوس بزنجو

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلوچ ننگ کے دعویدار بہت ہیں مگر ہماری سرپرستی نواب رئیسانی ولشکری رئیسانی نے کی،مولانا ہدایت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ملاقات، گوادر اور مکران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ بلوچ قوم کے حقوق، ننگ و ناموس، چادر و چار دیواری کے تحفظ کے دعویدار تو بہت ہیں مگر جب گوادر کے عوام پر قیامت بر پائی ہوئی تو نواب محمد اسلم خان رئیسانی اورنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ہی ہماری سرپرستی کی۔

بلوچستان بار کا پراسیکیوٹرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے نیب پراسیکیوٹرز کیلئے بلوچستان سے باہر لوگوں کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے پراسیکیوٹرز کی تعیناتی بلوچستان کے وکلا کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے وکلا کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

جناح ہاؤس کے حملے کی مذمت کرنیوالے خان قلات و جناح معاہدے پر عمل نہ ہونیکی بھی مذمت کریں،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ محمد علی جناح کے گھر کا افسوس کرنے والے خان آف قلات اور محمد علی جناح کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی افسوس کریں، معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے سے بانی پاکستان کے دستخط کی تذلیل،ان کے قول کی توہین ہورہی ہے۔ریلیوں اور مظاہروں میں اس معاہدہ پر عملدرآمد کرانے کا بھی مطالبہ کیاجاتا۔بلوچستان کی 80 فیصد آبادی خطے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔