13سالہ لڑکی کے اغواء میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایت پر رکنی شہر میں شرپسندوں کی جانب سے ایک بزرگ شخص موجلی بلوچ کے گھر کی چادر اور چاردیواری کو پامال کرنے اور اس کی 13 سال کی بیٹی کو اغواء کرنے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیاہے ۔

پاکستان میں تو بہ کا وقت ہے ،جج جرنیل ،سیاستدان سب توبہ کریں ،محمود اچکزئی ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان چکزئی نے کہاہے کہ پاکستان میں توبہ کا وقت ہے ،جج،جرنیل ،سیاستدان ،صحافی ،پی پی ،ن لیگ،جمعیت سمیت سب کو توبہ کرکے پاکستان کی ازسرنوتشکیل کیلئے جدوجہد کرنی چاہے،سپریم کورٹ کابلڈنگ بہت عمدہ اورکشادہ ہے کاش یہاں انصاف بھی اسی طرح ملتاتوکیا بات تھی،پاکستان ان ججوں،ورکرز کامقروض ہیں جنہوں نے مارشل لائوں کے خلاف فیصلے اور اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ، ہمارے اکابرین نے بغیر کسی جرم کے جیلیں کاٹیں۔

سا ت رو زہ پو لیو مہم شرو ع ،بلو چستان میں 2021سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ،سیکرٹری صحت ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : یکرٹری صحت بلوچستان وقاص احمد نے کہا ہے کہ جنوری 2021سے اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیسز رپورٹ نہیں ہوامگر افغانستان میں پولیو وائرس کی موجودگی سے پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو خطرہ ہے بلو چستان میںپولیو سے انکاری والدین کی تعداد اب 3 ہزار کے قریب ہیںآج سے بلوچستان… Read more »

نیکٹااوریواین ویمن کے تعاون سے تشدد انتہاء پسندی کی روک تھام پرآگاہی سیشن کاانعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے UN (یو این) ویمن کے تعاون سے بلوچستان میں اراکین صوبائی اسمبلی اور سینئر سرکاری افسران کے لیے پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کا مقصد صوبے میں پرتشدد انتہا پسندی کو پہچاننے اور اس کے پھیلاؤ کی روکنے کے لیے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔

خارجہ پالیسی بارے عمران خان کے بیانیہ سے اتفاق کرتا ہوں ،مو لانا شیرانی ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے عمران خان کے اس بیانئے سے اتفاق ہے کہ غلامی قبول نہیں البتہ بے جا مخاصمت بھی کسی کے ساتھ نہیں جنگ نہ خود کریں گے نہ ہی دوسروں کی جنگ میں آلہ کار بنیں گے جبکہ پی ڈی ایم کا موقف یہ ہے کہ ہم امریکہ کے وینٹی لیٹر پر ہیں یعنی ہماری موت و حیات کا مالک امریکہ ہے اور یہ کہ آئی ایم ایف کے بغیر ہم چھینک بھی نہیں مار سکتے سرکاری اثاثوں اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا قطعا جائز نہیں حکومت نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کو قبول کرے انہوں نے کہا کہ موجودہ انتشار کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دے دیا۔

قومی بنیادی مسائل سیاسی تقسیم کی وجہ سے حل نہیں ہورہے ہیں ،نیشنل پارٹی ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ،سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پھلین بلوچ،ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ و دیگر نے کہد محمد نواز سہاکی کور سے حافظ محمد نعیم کی سربراہی میں محلہ مصطفی بازار کیلکور پرویز احمد کی سربراہی میں بیرونٹ کیلکور سے عبدالواحد کی سربراہی میں سہاکی درشان بالگتر سے سلیم کی سربراہی میں زراگو سعید آباد گوارگو سے عزت بازار سے کریم کی سربراہی میں ودیگر سینکڑوں افراد کی شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا: آرمی چیف

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ فوجی تنصیبات اور ذاتی سامان کے خلاف گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کو پاکستان کے متعلقہ قوانین بشمول پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

Posted by & filed under پاکستان.

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عدلیہ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے سہولت کاری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں ون مین شو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

روس کا یوکرینی ہسپتال پر حملہ، 4 افراد ہلاک

Posted by & filed under بین الاقوامی.

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق علاقائی گورنر پاولو کیریلینکو نے بتایا کہ مشرقی شہر ایودیوکا کے ہسپتال کو نشانہ بنانے والے روسی میزائل حملے میں چار افراد چل بسے ہیں۔