بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے، سندھ میں آج سے 31 مئی تک شدید بارشیں ہونگی محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، دکی اور ہرنائی میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

گوادر سے متعلق تمام پروجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے،مولانا ہدایت الرحمن

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر :  گوادر ائیرپورٹ پر مقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا قابل برداشت نہیں،گوادر سے متعلق تمام پروجیکٹس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے سماجی رابطے کے میڈیا ٹیوٹر پر اپنا ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔

کوئٹہ سمیت دیگراضلاع میں چینی اورآٹے کی من مانے قیمت پر تشویش ہے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں چینی اور آٹے کی من مانے ریٹس کی وصولی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ لیکن چینی اور آٹا کی ہر ضلع میں من پسند ریٹس کامقرر ہونا حکومتی وانتظامی رٹ پر سوالیہ نشان ہے ،کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں چینی 130سے 200روپے تک فی کلو،آٹا 20کلوگرام 2600سے لیکر 4000تک فروخت ہونے کی میڈیا رپورٹس حکومت بلوچستان کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کررہی ہے ۔

گوادر میں فوڈ سٹریٹ ،واٹر سپورٹس اور تھیم پارکس کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

گواد: گوادر میں فوڈ سٹریٹ ،واٹر سپورٹس اور تھیم پارکس کے منصوبوں پر کام شروع ،تجربہ کار قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، کنسورشیمز، ڈویلپرز اور کاروباری گروپوں سے باضابطہ درخواستیں طلب کر لی گئیں۔سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فوڈ سٹریٹ،تفریحی تھیم پارک،واٹر اسپورٹس اورجی ڈی اے… Read more »

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف غداری کیس کی سماعت 7جون تک ملتوی کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان وجسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویژن نے 29مئی 2023بروز پیر کو کوئٹہ میں سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کی روشنی میں سنگین غداری کے کیس میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پانی ناپید ٹینکر مافیا کا راج ، من مانے نرخ مقرر ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام ٹینکر مافیا کی رحم وکرم پر ،ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے فی ٹینکر پانی کے ریٹ پر کوئی کنٹرول نہیں ،فی ٹینکر سب سے زیادہ ریٹ گڈانی میں 8ہزارسے10ہزار تک وصول کی جارہی ہے ،جبکہ سب سے کم ریٹ نوشکی میں 1000روپے فی ٹینکر وصول کئے جارہے ہیں ،صحبت پور اور اوستہ محمد میں 20لیٹر والے فی جیری کین 30روپے وصول کئے جارہے ہیں ،

بلوچستان سے غر بت کے خاتمے کیلئے تاجروں و صنعتکاروں کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، ولی کاکڑ ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان سے غربت اور پسماندگی کے حوالے سے ہم صوبے کے تاجروں اور صنعتکاروں کو کسی صورت نظرانداز نہیں کر سکتے. بارڈر ٹریڈ کو مزید وسعت دینے اور اپنی تاجر برادری کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم سے ہی ہم صوبے میں موجود پسماندگی اور غربت کے مسائل پر بآسانی قابو پا سکتے ہیں۔

پنجگور ، نرسنگ کا لج کی طلبات کا اسکول میں اساتذہ کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاجی ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور :  پنجگور نرسنگ کالج کی طالبات کا سکول میں ٹیچرز نہ ہونے اسکالرشپس کی بندش اور کالج وین کی بازیابی کالج میں پانی کی عدم دستیابی پر نرسنگ کالج چتکان سے ڈی سی آفس تک ایک ریلی نکالی جس میں سول سوسائٹی کے فہد آصف منیراحمد سنجرانی صلاح الدین پیرامیڈیکل اسٹاف کے جنرل سیکرٹری سیدی کریم،

سی پی این ای نے کولیشن فارفری میڈیا کمیٹی تشکیل دیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی: کونسل آفطز پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے ملک میں حالات کے پیش نظر ،صحافت ،صحافیانہ حقوق اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے تمام صحافتی تنظیموں سے رابطہ کے لئے کولیشن فارفری میڈیا کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی۔