ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل یقینی بناکر کوئٹہ کو خوبصورت بنائیں گے، چیف سیکرٹری۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ شہر کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے راستوں میں درختوں کو لگانے سے شہر کی خوبصورتی مزید بہتر ہو جائے گی۔

عالمی بنک نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنڈز کی منظوری دیدی۔

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔عالمی بینک کے مطابق رقم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں روزگار، ضروری خدمات فراہمی پر خرچ ہوگی، صوبے کی آبادی کو قدرتی آفات کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، گورنر بلوچستان۔

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر نگران کیمرے کی تنصیب کے باوجود جرائم میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے ان کی مکمل فعالیت اور استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی،شرقی میں گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کی ریلی، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا

Posted by & filed under بلوچستان.

تمبو: ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گیس کی عدم فراہمی پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ڈاکٹر یاسین راز مینگل کی قیادت میں شرقی ڈیرہ مراد جمالی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف وارڈ نمبر 4مینگل محلہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

26 دسمبر کا واقعہ گوادر کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

گوادر : 26 دسمبر کا واقعہ گوادر کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا اس دن کو بلوچ قوم کی ننگ و ناموس پر حملہ تصور کرتے ہیں,سیاست عقل و شعور کا جنگ ہے جس میں انتقام کی کوئی گنجائش نہیں، پسنی شہر کو ایک بار پھر ڈیتھ اسکواڈ کے حوالے کیا جارہاہے۔

کیچ، نیشنل پارٹی بی این پی عوامی اور اکبر آسکانی گروپ میں بلدیاتی اتحاد۔

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  ضلع کونسل کیچ کے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی، آذاد پینل، بی این پی عوامی اور سماجی رابطہ کمیٹی کارواں میر حاجی اکبر آسکانی کا اتحاد، مشترکہ طور پر حصہ لینے کا فیصلہ۔

خاران نرسنگ کالج کے اسٹوڈنٹس کا مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: خاران نرسنگ کالج کے اسٹوڈنٹس نے اسکالرشپ کی عدم ادائیگی اور اساتذہ ٹیوٹرز نہ ہونے اور دیگر مسائل سے متعلق اپنے مطالبات کے حق میں نرسنگ کالج خاران سے احتجاجی ریلی نکالی خاران کوئٹہ مین شاہراہ پر احتجاج کیا نرسنگ کالج خاران اسٹوڈنٹس کے مطابق انھیں دو سالوں سے اسکالرشپ کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔

بلوچستان میں قیام امن کیلئے پولیس کا کردار لائق تحسین ہے، قدوس بزنجو۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امن امان کے قیام اور عوام کی جان مال کے تحفظ کے لئے بلوچستان پولیس کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سائلین کی شکایات کے فوری حل اور قانون کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم ڈیٹا کمیونیکشن اینڈ کمانڈ سینٹر کے معائینہ کے موقع پر کیا جہاں انہیں آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے پولیس کی کارکردگی اور سینٹر میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔