بسیمہ روڈ حادثہ،2 افراد جاں بحق جبکہ7 زخمی ہوگئے

Posted by & filed under بلوچستان.

بسیمہ: بسیمہ کے ایریا میں ٹوڈی کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 7 زخمی دو کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق بسیمہ کلی میاڑی کے مقام پر ٹوڈی کار خضدار سے پنجگور جا رہے تھے جو کہ روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔

بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو دولخت ہونے سے بچایا ، آصف زرداری ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ/کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں تنظیمی سمیت دیگرپارٹی امور پر بریفنگ دی۔

بجلی کے مسائل حل طلب ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ، ولی کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ عوام کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لایا جائے. انہوں نے کیسکو کو ہدایت کی کہ کچلاک اور اس سے متصل تمام علاقوں میں فوری طور پر تمام گھریلو صارفین اور خاصکر زرعی فیڈرز پر بجلی مکمل وولٹیج کے ساتھ فراہم کریں۔

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے اراکین صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل اور ٹائٹس جانسن کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں اراکین صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل اور ٹائٹس جانسن نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وڈھ یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے، سکندر یونیورسٹی کی فعالیت کو یقینی بنانے، جھالاوان میڈیکل کمپلیکس کے فنڈز کا اجراء کرنے اور نرسنگ کالج خضدار کے مالی مسائل حل کرنے سمیت خضدار اور وڈھ کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کو آولین ترجیح دیتے ہیں۔

خاران میں سی ٹی ڈی دفتر کے قریب دستی بم کا دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: بلوچستان کے علاقے خاران میں انسداد دہشت گردی فورس کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم افراد سی ٹی ڈی دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

بے دی جانے والی رولنگ پر عمل درآمد نہ ہوسکالوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کی جانب س

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل نے اسمبلی کی جانب سے دی جانے والی رولنگ پر عمل درآمد نہ ہونے پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو 25مئی کو صوبائی اسمبلی میں طلب کرلیا ،ڈپٹی اسپیکر نے سول ہسپتال کے زنانہ سرجیکل وارڈ کی متبادل جگہ کے حوالے سے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی کے 24 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: 9 مئی کو کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر جلا گھیرا کرنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے گرفتار 24 کارکنوں کو انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کارکنوں کو انسداد دہشتگری کے جج تصور نوید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

امیرسراج الحق پر قاتلانہ حملہ عالم اسلام اوررسالت پرحملہ ہے،مولانا عبدالکبیرشاکر

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کے سینئر نائب امیر مولانا عبد الکبیر شاکر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مر کزی امیر سراج الحق پر قاتلانہ حملہ عالم اسلام اور رساست پاکستان پر حملہ ہے ،جماعت اسلامی نے بیرونی سازشوں کے خلاف 10ہزار کارکنوں کی قر بانیاں دی ہیں۔