بلوچستان میں گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گندم کی نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہیں کی گئی تو صوبہ 30 سال پچھے چلا جائے گا،رواں سال صوبے کے کاشت کاروں کیلئے 4 ہزار فی بوری قیمت مقرر کی گئی ہے،26 مئی سے دفعہ 144 اٹھالیا جائے گی۔

دفاعی ایریا میں جانیوالوں کا ٹرائل آرمی ایکٹ اور باقی کا متعلقہ عدالتوں میں ہوگا: وزیر داخلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ  499 میں سے صرف 6 ایف آئی آر ہیں جنہیں پراسس کیا جارہا ہے، صرف 6 ایف آئی آر کا ٹرائل ممکنہ طور پر ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے جب کہ پنجاب میں صرف 19 اور خیبرپختونخوا میں صرف 14 ملزمان کو ملٹری حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

اپنا موبائل ڈھونڈنے کیلیے سرکاری ملازم نے21 لاکھ لیٹر پانی نکال کر ڈیم خالی کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

چھتیس گڑھ: بھارت میں ایک سرکاری ملازم کا فون ڈیم میں گر گیا جسے غوطہ خور بھی نہ نکال سکا تو 3 دن تک مسلسل موٹر چلاکر 21 لاکھ پانی باہر پھینک دیا جس سے 1500 ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکتا تھا۔

جی ڈی اے بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ بناکر عوامی آگاہی کیلئے رکھے گی۔جی ڈی اے گوادر

Posted by & filed under اہم خبریں.

جی ڈی اے بلوچستان کے ساحلی بستی بندری کے مقام پر پائے جانے والے مردہ بلیو وہیل کی باقیات اور ڈھانچے کو محفوظ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جی ڈی اے اور ماہر آبی حیات عبدالرحیم بلوچ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس،اسمبلی قرار داد پر عملدر آمد نہ ہونے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طلب

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی لیویز کے اہلکاروں کی مراعات کو برقرار رکھنے کی قرارداد پرعدم عملدرآمدپرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیا گیاجمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔

ہرنائی،بارودی سرنگ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 6 زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ہرنائی کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 6افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہرنائی کے علاقے زردآلو تنگی میں بارودی سرنگ زورداردھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد مقامی لوگ وہاں جمع ہوگئے ۔

بلوچستان کے سات اضلاع میں زمینداروں کو گندم کے بیج کی تقسیم میں بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے سات اضلاع میں زمینداروں کو گندم کے بیج کی تقسیم میں بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، صوبائی حکومت نے خاران،پنجگور سمیت سات اضلاع میں گندم کے بیج کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے حوالے کردیں۔