برملا کہتے ہیں فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں: پی ٹی آئی

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم برملا اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں، ان ثبوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔

بلوچستان کابینہ کا صوبے کو درپیش مالی مسائل پر تشویش،وزیر اعظم سے رابطہ کرنیکا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کو درپیش مالی مسائل کو باعث تشویش قرار دیا گیا ہے سیکریٹری خزانہ نے کابینہ کو صوبے کی مالی صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی مالی ڈسپلن کو ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی دستیابی اور اجراء میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف تربت کیلئے سولر پراجیکٹ کی منظوری دیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت :  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی گہری دلچسپی اوربھرپور کوششوں سے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف تربت کے ایک میگاواٹ کے سولر پراجیکٹ کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جامعہ تربت کے سولرائزیشن منصوبے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا مردم شماری پر تحفظات کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 4مئی کو دکی میں کوئلہ کان میں حادثے کے بعد پھنسے ہوئے کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے توجہ دلائو نوٹس پیش ، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ارکان کا مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہارجبکہ ارکان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال بحالی کا کام مکمل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے کی زیر صدارت شروع ہوا۔

پشتون عوام پر دہشتگردی، مہنگائی، بیروزگاری، غربت، جہالت اور مفلسی کا آفت مسلط ہے ،خوشحال خان

Posted by & filed under بلوچستان.

قلعہ سیف اللہ :  پشتون عوام پر دہشتگردی، مہنگائی، بیروزگاری، غربت، جہالت اور مفلسی کا آفت مسلط ہے اور گزشتہ 70 سالوں سے آئین، پارلیمنٹ اور قانون کے نام پر عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری و ساری ہے جبکہ پشتونخوا وطن کی بعض سیاسی قوتیں سب کچھ جانتے ہوئے بھی موجودہ آئین، جمہوریت اور کمزور حکمرانی سے امید لگائے بیٹھے ہیں جو ہمارے عوام کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے قلعہ سیف اللہ کے کلی جہانگیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کوئٹہ مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے ،آل پارٹیز

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آل پارٹیز کانفرنس کی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، بی این پی پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی،جماعت اسلامی،مجلس علماء شیعہ پاکستان‘ شیعہ علماء کونسل‘پاکستان پیپلز پارٹی‘بلوچستان عوامی پارٹی‘نیشنل پارٹی‘ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی و حمایت میں ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

خضدار: بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی و حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی اور میر فیاض احمد زنگیجو کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکا کھٹان سے نکلے شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ھوئے پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ کی شکل اختیار کی جہاں پر سردار زادہ میر اخلاق احمد خدرانی اور میر فیاض احمد زنگیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ تھے