فرح عظیم شاہ کی چینی و عمان کے قونصل جنرل کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی : ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کراچی میں تعینات عمان کے قونصل جنرل انجینئر سمیع عبداللہ سالم الخنجاری سے ملاقات کی.اس ملاقات میں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی موجود تھے. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دوستانہ رشتے ہیں۔

پاکستان میں آئین کی جنازہ نکالنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہا،مولانا واسع

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی جنازہ نکالنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علماء اسلام آئین و قانون کی بالادستی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اگر عدالت اسی طرح مجرم کو آزاد کراتے رہیں تو پھر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہیں رہے گی جمعیت کے کارکن فوری طورپر اسلام آباد پہنچ جائے اور جب تک دھرنا کامیاب نہیں ہوگا اس وقت تک اسلام آباد سے نہیں جائینگے کیونکہ اب وقت آگیا ہے۔

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں، وومن آرگنا ئز یشن

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: وومن آرگنا ئز یشن کی ممبر ثنا ء درا نی نے کہا ہے کہ خواتین، معذور افراد اور خواجہ سراافراد کی سیا سی عمل میں شرکت یقینی بنا کر انہیں انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ کا حق استعمال سے متعلق رہنمائی کی ضرورت ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں، خواتین پو لنگ ایجنٹس اور پریز انٹنگ آفیسر ز کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

ملک بھر میں فسادات جلاؤ گھیراؤ غیر جمہوری طرز عمل ہے،محمد نصیر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی/خضدار: بزرگ سیاستدان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل نے موجودہ مخدوش صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں ملکی املاک کو نقصان پہنچانا کسی بھی جمہوری پارٹی کو زیب نہیں دیتا۔

جب ضرورت ہو عمران نیب کے سامنے پیش ہوں: القادر ٹرسٹ کیس کا تحریری حکم جاری

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ضمانت منسوخی کی درخواست کرسکتا ہے، تفتیشی کو جب بھی ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں۔

فوج کے افسران کے استعفوں سے متعلق افوا ہیں مسترد ،مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،آئی ایس پی آر

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف نے فوج کے افسران کے استعفوں سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور جمہوریت کے مکمل حامی ہیں لہٰذا مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

جنگلات و نباتات اور پرندے قدرت کا حسین تحفہ ہیں ،وزیراعلی’ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مائگریٹری برڈز (موسمی پرندوں) کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات و نباتات اور پرندے قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی ذمہ داری ہے وزیراعلء نے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی طور پر ایسے خطے میں واقعہ ہے جو موسمی پرند وں کی آمد و رفت کی گزرگاہ ہے اور خاص طور سے موسم سرما میں سائبیریا سے آنے والے پرند وں کا مسکن ہے انہوں نے کہا ہے کہ ان پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکے غیر قان۔

مسلم باغ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ،فورسز کا رات گئے آپریشن جاری ،2 اہلکار شہید ہوئے جبکہ دو ہشتگرد مارے گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

قلعہ سیف اللہ/مسلم باغ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے قلعہ سیف اللہ ایف سی ہیڈکوارٹرپر حملے کے خلاف آپریشن جاری ہے ،مقابلے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیںکور12کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آپریشن اور جائے وقوعہ کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کرتے ہوئے احکامات جاری رہے۔

بلوچستان کے عوام ملک میں جاری اقتدار کی رشہ کشی پر حیرت زدہ ہیں،کبیر امحمد شہی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام ملک میں جاری اقتدار کی رشہ کشی اور اس تماشے میں ہونے والی ڈرامائی پیش رفتوں پر حیران ہیں 9مئی کے واقعات اگربلوچستان میں رونماہوتے تواس کے ردعمل میں یہاں آتش وآہن کی برسات ہورہی ہوتی مگر قانون کی دھجیاں اڑانے کے باوجود لاڈلوں کیلئے معیار یکسرمختلف ہے۔