آئی ایم ایف قسط، ملکی معیشت میں بہتری کے امکانات

Posted by & filed under اداریہ.

عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن چیف نے کہا ہے کہ بیل آئوٹ پیکج کے پیش نظر نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے بیان میں کہا کہ نویں جائزے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ضروری فنانسنگ ہونے کے ساتھ ساتھ معاہدہ طے پا جائے۔

بلوچستان میں لاکھوں بچے زیور تعلیم سے محروم، اسکولزپر توجہ دینے کی اشد ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں تعلیم کامسئلہ دیرینہ ہے اسکولز ، کالجزاوریونیورسٹیز بہت سارے مسائل کا شکار ہیں جن کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ تعلیم واحد ذریعہ ہے جس سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے اور وہ ترقی کے منازل طے کرتی ہیں بلوچستان کی پسماندگی کی ایک بڑی وجہ تعلیمی اداروں کی زبوں حالی ،مالی مشکلات جیسے اہم مسائل ہیں۔

انسانی وسائل، غذائی قلت سمیت دیگر مسائل میں بلوچستان سر فہرست ہے

Posted by & filed under اداریہ.

عالمی بینک نے ہیومن کیپٹل ری ویو ریسرچ رپورٹ کا اجرا کردیا۔قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں اور پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے غذائی قلت کا شکارہیں جب کہ پاکستان میں عورتوں کی بڑی تعداد کو ملازمت کے مواقع حاصل نہیں ہیں۔

آزادی صحافت کاعالمی دن، صحافت کتنی آزاد ہے؟

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے‘‘ 3مئی منگل کو آج منایاجارہا ہے ۔ آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے ۔

وزیراعظم آٹا اسکیم، شاہد خاقان عباسی کا کرپشن کے اہم انکشاف

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبوں میں م و بیشمبینہ کرپشن ہوتی رہی ہے۔ وزیراعظم آٹا اسکیم جو حال ہی میں شروع کیا گیا تھا اس میں مستحق افراد سے باقاعدہ 2 سو روپے کی کٹوتی کی جارہی ہے۔ المیہ تو یہ ہے کہ آٹا رقم اسکیم نجی دکانوں کے ذریعے دی جارہی ہے ،یہ انتہائی حیران کن بات ہے۔ بہرحال اس کا انکشاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک تقریب کے دوران کی۔ شاہد خاقان عباسی کے اس انکشاف پر شدید ردعمل وفاقی اور پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے آیا۔

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، غیر مناسب طریقہ، پی ڈی ایم کیلئے نقصاندہ

Posted by & filed under اداریہ.

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے گھرپر گزشتہ شب اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہیں البتہ ان کے کچھ ملازمین اور خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران اینٹی کرپشن اور پولیس اہلکار غلطی سے چودھری شجاعت کے گھر کابھی دروازہ توڑ کر داخل ہوئےپرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، غیر مناسب طریقہ، پی ڈی ایم کیلئے نقصاندہ

بلوچستان کی سرحدوں پرقانونی تجارت،معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کی طویل سرحدی پٹی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی حوالے سے جس طرح سے فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے بدقسمتی سے اس پر کوئی توجہ اور پالیسی نہیں اپنائی جارہی ہے۔ ایران اور افغانستان سمیت سینٹرل ایشیاء ودیگر ممالک کے ذریعے ریلوے ٹریک، شاہراہیں بناکر درآمدوبرآمد کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو ملک میں بہت بڑا معاشی انقلاب آئے گااور موجودہ معاشی بحران سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ ہمارے پاس تمام تر وسائل اورذرائع موجود ہیں جن سے معاشی حوالے سے خود کفالت سوفیصد ممکن ہے اور قرض لینے کی نوبت تک نہیں آئے گی مگر المیہ یہ ہے۔