بلوچستان کی شاہراہیں اموات کا سبب!حکومت بلوچستان کا اچھا اقدام

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کی اہم قومی شاہراہیں جو دوسرے صوبوں سے ملتی ہیں ان شاہراہوں پر غیرمعمولی حادثات کے باعث بڑے سانحات رونما ہوتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ شاہراہوں کادورویہ نہ ہونا ہے خا ص کرکراچی تا کوئٹہ شاہراہ پر ہر ماہ درجنوںحادثات ہوتے ہیں جبکہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں ، اس شاہراہ کو دورویہ کرنے کے لیے ہر سطح پر مطالبہ کیاجارہا ہے تاکہ قیمتی جانوں کوبچایاجائے اور ٹریفک کی روانی بہتر انداز میں رواں دواں ہوسکے مگر افسوس اب تک اس بڑے منصوبے پر کام نہیں ہوا ہے ،یہ صوبائی حکومت کی اہم ذ مہ داری ہے کہ جلد شاہراہ کو دورویہ کرکے عوام کو سفر کے خوف سے نجات دلائے کیونکہ اس شاہراہ پر سفر کرتے وقت لوگ شدید خوف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کسی بھی مقام پر حادثہ رونما ہوسکتا ہے لہٰذا اس جانب توجہ دی جائے اور اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے قومی شاہراہوں کو دورویہ کیاجائے۔

حکومت بلوچستان کاصحت کے شعبے کیلئے بہترین اقدام

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں صحت جیسے اہم شعبے میں بہت سے مسائل عوام کو درپیش ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں ادویات، ٹیسٹ مشینری، لیبارٹری سے لیکر ڈاکٹرز اور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سمیت دور دراز کے غریب عوام دیگر شہروںمیں علاج کی غرض سے جاتے ہیںحالانکہ سابقہ دو حکومتوں کے دوران سب سے زیادہ رقم بجٹ میں صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں کے لیے مختص کی گئیں مگر نتائج اس طرح برآمد نہیں ہوئے جس کی توقع اور امید کی جارہی تھی۔

عمران خان کی پاورپالیٹکس، حکومتی حلقوں میں کھلبلی،مستقبل میں کیا ہوگا؟

Posted by & filed under اداریہ.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بارپھر عدالت سے ریلیف لینے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلسل عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے جس پر حکومتی نمائندگان کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ ہم صرف کچھ تاخیر کرتے یا حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کرتے تو ہمیں اس طرح کی ریلیف فراہم نہیں… Read more »

سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف کارویہ، پی ٹی آئی کی غیرقانونی حرکتیں

Posted by & filed under اداریہ.

سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف کارویہ، پی ٹی آئی کی غیرقانونی حرکتیںملک میں اس وقت جو سیاست چل رہی ہے اس کا بڑا اثر معیشت پر پڑرہا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی ایک جماعت نے پورے ملک کو یرغمال بناکر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی کوشش کی ہوچاہے وہ اپوزیشن یا حکومتی جماعتیں ہو ں۔جب بھی بڑے مسائل سامنے آئے تو انہیں حل کرنے کے لیے تمام جماعتیں ایک پیج پر دکھائی دیں ۔

زمان پارک تماشا، عمران خان کی آمرانہ خواہشات!

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ چند روز سے لاہور کے زمان پارک میں ایک عجیب سرکس لگایا گیا ہے ،عمران خان کی گرفتاری اور عدالت میں پیشی کے معاملے کو ایسا رخ دیا گیا ہے گویا ملک کے اندر ایک بہت بڑی جنگ چھڑ چکی ہے ،ایک طرف ریاستی فورسز تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے مسلح جتھے ہیں جو مسلسل فورسز پر حملہ آور ہیں، املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں، گاڑیوں کو جلارہے ہیں، فورسز کو نشانہ بناکر ان پر حملے کررہے ہیں ۔

توشہ خانہ ریکارڈ، کوئی ایماندار اور دیانتدار نہ رہا!

Posted by & filed under اداریہ.

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے 2002 سے لے کر اب تک کے توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔446 صفحات پر مشتمل 2002 سے لے کر 2023 کے ماہ رواں تک توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ جاری کیا گیا ہے جس میں صدر، وزرائے اعظم اور وفاقی وزرا ء کے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق رواں سال 2023 میں اب تک موجودہ حکومت نے 59 تحائف وصول کیے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2022 میں توشہ خانہ میں 224 تحائف موصول ہوئے، 2021 میں 116 تحائف، 2018 میں 175 تحائف اور 2014 میں 91 جب کہ 2015 میں 177 تحائف حکومتی ذمہ داران نے وصول کیے۔پبلک کیے جانے والے ریکارڈ میں سابق صدر مملکت پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، سید یوسف رضا گیلانی، میاں نوازشریف، راجہ پرویز اشرف اور عمران خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں جب کہ موجودہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور صدرعارف علوی کے توشہ خانہ تحائف بھی شامل ہیں۔

ناراض بلوچوں سے بات چیت، سازگارماحول ضروری

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان میں ناراض بلوچوں سے بات چیت کے متعلق اہم انکشاف وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کی ہے کہ ان کے ساتھ بیک ڈور بات چیت چل رہی ہے۔ سابق صدر وآرمی چیف جنرل(ر) مشرف کے دور میں بلوچستان کے حالات اس وقت خراب ہوئے جب بلوچستان کے بزرگ سیاستدان نواب اکبرخان بگٹی کو 2006ء میں تراتانی کے پہاڑوں میں شہید کیا گیا مگر اصل حقائق اب تک سامنے نہیں آئے اور جو معلومات ذرائع ابلاغ تک پہنچائی گئیں ان میں ابہام بہت زیادہ ہے۔ جبکہ حکومتی سطح پر نواب اکبرخان بگٹی کی نمازجنازہ اور تدفین کے عمل میں اپنایا گیا رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ بہرحال جس طرح مشرف نے بلوچستان کے مسئلے کو ڈیل کیا وہ انتہائی غیرمناسب اور غیر سیاسی تھا، اس بات کو ق لیگ کی قیادت نے خود تسلیم کیا تھا جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے بھی مشرف پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں شامل تھیں۔

مہنگائی کی اونچی شرح ، غربت میں مزید اضافہ !

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ عوام کو درپیش مہنگائی ہے جس کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی فی الحال دکھائی نہیں دے رہی جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط پہ شرائط لاگو کئے جارہے ہیں اور ان پر فوری عملدرآمد بھی ہورہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور خط غربت سے نیچے جانے والوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے مگر آئی ایم ایف کی قسط جاری نہیں ہورہی ۔ چین سے رقم مل چکی ہے مزید رقم ملنے کی توقع اور امید چین ہی سے ہے جبکہ دیگر دوست ممالک نے فی الحال کسی طرح کی یقین دہانی نہیںکرائی ہے ۔

حکومت بلوچستان کا گوادرکی ترقی کیلئے عملی اقدامات، غیرقانونی ٹرالنگ کامسئلہ بھی حل کیاجائے!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے سب سے اہم خطے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے مقامی لوگ سراپااحتجاج ہیں جس میں خاص کر سرحد ی تجارت، پینے کی پانی کی قلت، شاہراہیں، صحت، تعلیم سمیت ماہی گیروں کے مسائل سرفہرست ہیں۔ گوادر میں غیرقانونی ٹرالنگ کی وجہ سے ماہی گیرگزشتہ کئی عرصے سے پریشان ہیں ان کامعاشی قتل ہورہا ہے کیونکہ گوادر کے بیشتر لوگوں کا ذریعہ معاش ماہی گیری سے جڑا ہوا ہے مگر ایک مافیا تواتر کے ساتھ سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ کرکے نایاب آبی حیات کی نہ صرف نسل کشی کررہا ہے ہیں۔

نوازشریف کی وطن واپسی، چیلنجز کا سامنا کس طرح کرینگے؟

Posted by & filed under اداریہ.

مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی ایک بار پھر وطن واپسی کا عندیہ ن لیگ کی قیادت نے دیا ہے، میاں محمد نواز شریف رمضان المبارک سے چند روز قبل یا پھر پہلے عشرے کے درمیان ہی ملک واپس آئینگے۔