مبینہ خط کا قصہ ختم، آئینی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، سیاسی مقاصد!

Posted by & filed under اداریہ.

xملک میں سیاسی حوالے سے ایک عجیب سے ماحول پیدا ہواہے ہیجان سی کیفیت پیدا کی گئی ہے سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد اداروں پر براہ راست حملہ آور ہورہی ہے خاص کر آئینی اداروں کے خلاف سڑکوں پر بہت کچھ کہا اوربولا جارہا ہے ،عوام اور آئینی اداروں کے درمیان ایک خلیج پیدا کی جارہی ہے ۔پی ٹی آئی کے جلسوں میں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ وہ دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ انارکی جیسی صورتحال پیدا ہو اور موجودہ حکومت کے اوپر اپنا پریشر برقرار رکھتے ہوئے آئینی اداروں پر بھی ہرزہ سرائی کرکے انتخابات کی طرف جانے کا فیصلہ کرواسکیں۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، مقامی حکومت کی تشکیل ناگزیر

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں بلدیاتی انتخابات کا سال شروع ہوگیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن بھی تیار ہے ۔ ملک میں بلدیاتی انتخابات کا ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے پسماندہ علاقوں کو درپیش مسائل حل ہونگے خاص کر بلوچستان جو منتشر آبادی اور وسیع رقبہ ہے جہاں مسائل بہت زیادہ ہیں صوبائی اور قومی اسمبلی کے ارکان کے حلقے بہت بڑے ہیں ایک ایم پی اے اور ایم این اے ایک طویل حلقے کے مسائل کو کس طرح حل کرسکتا ہے۔

مبینہ خط، دورہ روس، عوام کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی سازش

Posted by & filed under اداریہ.

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آبادجلسے کے دوران اپنے خلاف بیرونی سازش کے متعلق ایک خط لہراتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نہیں چاہتا کہ میں حکومت میں رہوں اس لیے مجھے ہٹانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے ملکر سازش کی جارہی ہے اور ہمارے سفیر کو یہ بات بتائی گئی۔ خط کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت خطرناک باتیں کہی گئی ہیں جسے میں یہاں نہیں دہراسکتا مگر عوام کو بتانا چاہتاہوں کہ مجھے ہٹانے کے لیے کس طرح کی سازشیں باہر سے رچائی جارہی ہیں اور اپوزیشن آلہ کار بن کر اور پیسے لیکر یہ کام کررہی ہے۔

بلوچستان میں آبادی کاتناسب اور مسائل، عوامی ضرورت کے منصوبوں کی تکمیل

Posted by & filed under اداریہ.

شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی پہلا دورہ کراچی کا کیا ۔دورے کے موقع پر کراچی میں بڑے میگامنصوبے جو عوامی نوعیت کے ہیں ان پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے۔

مہنگائی ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ،نئے وزیراعظم سے عوام کی امید

Posted by & filed under اداریہ.

رواں ہفتے رمضان المبارک کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وارشرح 17.87 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے تحت حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔

شہباز شریف وزیراعظم منتخب، پی ٹی آئی کے الزامات،ملکی ترقی مقصد

Posted by & filed under اداریہ.

قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کیاگیا۔شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ۔

نئی حکومت کی تشکیل نو، معاشی چیلنج اورترجیحات!

Posted by & filed under اداریہ.

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔ اپوزیشن کے 174 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ نئے وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا۔اسپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ان کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔اس دوران حکومتی ارکان نے احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور ایوان سے چلے گئے۔

نئی حکومت کی تشکیل نو، نظریہ ضرورت دفن

Posted by & filed under اداریہ.

سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے آئین کے تحت اپنا فیصلہ سنادیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور اسمبلیوں کی تحلیل جیسے اقدام کو غیر آئینی قرار دیدیا اور آج قومی اسمبلی میں عدم اعتماد پیش کرنے کے ساتھ ووٹنگ کا بھی فیصلہ دیدیا گیا اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ سپریم کورٹ کی از خود نوٹس کیس کی سماعت طول پکڑ رہی ہے شاید نظریہ ضرورت کے تحت درمیانہ راستہ اختیار کیا جائے گا

موجودہ سیاسی عدم استحکام، ملکی معیشت پر منفی اثرات

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں سیاسی عدم استحکام کے برائے راست اثر معیشت پر پڑرہے ہیں پہلے سے ہی ملکی معیشت لاغر ہوکر رہ گئی ہے موجودہ حالات میں رو بروز ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے جبکہ روپے کی قدر کم ہوتی جارہی ہے سرمایہ کاروں پر بڑا اثر پڑرہا ہے جس کا اظہار گزشتہ چند دنوں صنعت کار، تجارتی طبقہ کہہ رہے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے توجہ دی جائے وگرنہ حالات ایسے رہے تو معاشی حالات مزید خراب ہونگے موجودہ ملکی سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 7 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر یکم اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1 ارب 7 کروڑ ڈالرکم ہوئے ہیں۔

پارلیمان اور آئین کی بالادستی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال

Posted by & filed under اداریہ.

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک کے روز ہی اپوزیشن کو ایسا سرپرائز دینگے جس سے وہ حیران رہ جائینگے.ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپوزیشن ارکان پربیرونی سازش میں ملوث ہونے کو عدم اعتماد کی تحریک کے ساتھ جوڑ دیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر بجا فرمارہے ہیں کہ ایک بیرونی سازش کے تحت حکومت کو فارغ کیاجارہا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اسمبلی اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا کابینہ تحلیل ہوگئی اور صدر کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے آنے تک کام جاری رکھنے کو کہا گیا ہے۔