زرداری کے اشارے، اداروں میںسیاسی مداخلت کاذمہ دارکون؟

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی ودیگرمعاملات پر اسٹیبلشمنٹ کاذکر بارہا کیاجاتا ہے یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف سے سیاسی حوالے سے تذکروں میں اسٹیبلشمنٹ کو درمیان میں لایاجاتا ہے پھراس کے بعد اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت اور انتخابات میں دھاندلی، فیصلوں پر اثرانداز ہونے جیسے حساس نوعیت کے الزامات لگائے جاتے ہیں اب اس میں کتنی صداقت ہے اس حوالے سے سیاستدان خود اس کا اعتراف بھی کریں تاکہ ان کے دعوے مصدقہ ثابت ہوسکیں۔ چونکہ ہر لیڈر اسٹیبلشمنٹ کا ذکر کرتا ہے مگر کسی کانام نہیں لیتا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلق رکھنے والی کس شخصیت اور عہدیدار سے ان کی بات ہوئی ہے۔

کے پی کے بلدیاتی انتخابات میںپی ٹی آئی کوشکست، وزیراعظم کا نیاعزم

Posted by & filed under اداریہ.

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو میئرز کے انتخابات میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے جبکہ چیئرمین تحصیل کونسلز کے انتخابات میں بھی جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 19 دسمبر کو صوبے کے 17 اضلاع کی 61 تحصیل کونسلز (چیئرمین) کی نشستوں میں سے 60 اور 5 سٹی کونسلز (میئرز) کی نشستوں میں سے 4 پر پولنگ ہوئی جن کے نتائج آخری مراحل میں ہیں۔

افغان عوام کی مشکلات، پاکستان کی کوششیں، امریکہ اپنے مؤقف پرقائم

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ چند ماہ سے افغانستان میں انسانی بحران کے حوالے سے عالمی سطح پر بحث ہورہی ہے جبکہ پاکستان نے اس مدعاکو بھرپور طریقے سے اٹھائے رکھا ہے کہ افغانستان کی مدد کی جائے ۔وزیراعظم عمران خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی فور م پر افغان وار اور موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کااظہار کرچکے ہیں اور دنیا کی عالمی طاقتوں سے یہی مطالبہ کیا ہے کہ افغان جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، اب حالات کو بہتر کرنے کے لیے موجودہ افغان حکومت کے ساتھ تعاون ضرور کرنی چاہئے اگر مالی تعاون نہ کیا گیا تو بہت بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے ۔

وزیراعظم کا انٹرویو، حکومت اوراپوزیشن ٹکراؤ، ملک کو درپیش چیلنجز

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھٹو اور شریف فیملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر بھرپور تنقید کی کہ ملک میں جو معاشی بدحالی اور بحرانات ہیں یہی دو خاندان اس کے ذمہ دار ہیں۔ وزیراعظم کے تمام تر باتوں کا لب لباب یہی تھا کہ گزشتہ دہائیوں سے حکومت کرنے والی دونوں فیملی کرپشن اور بدعنوانی کے ذریعے ملک کو لوٹتے رہے ہیں جبکہ منظور نظرافراد کو نوازاگیا، کوئی نظام ایساشفاف نہیں بنایا گیا جس سے کرپٹ افراد کو گرفت میں لایاجاسکے ۔دوسری جانب کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنا مؤقف رکھا۔

گوادردھرنا، وزیراعلیٰ کی رقم تقسیم، منفی پروپیگنڈا قابل مذمت ہے

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ روز گوادر حق دو تحریک دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعدختم کردیاگیامگر اس کے اختتام پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو چند خواتین اور بچوں میں رقم تقسیم کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ دھرنے میں بیٹھے افراد کو رقم دے کر لایا گیا اور پھر رقم دے کر انہیں گھر بجھوایاگیا۔

شدیدسردی، گیس ناپید، بحرانات پر سیاسی جنگ کب تک؟

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں گیس ناپیدہونے کی وجہ سے عوام دہرے عذاب میںمبتلاہوکر رہ گئے ہیں گوکہ اس کا عندیہ پہلے سے دیدیا گیا تھا مگر حکمت عملی کیونکر نہیں بنائی گئی کہ شدید سردی کے دوران گیس کی ضروریات زیادہ بڑھ جائینگی جس کابندوبست کیاجائے ۔ہمارے یہاں نظام ہی بالکل الٹ چل رہا ہے محض ایک بیان داغ کر جان چھڑائی جاتی ہے مگر اس کے بعد لوگ کس اذیت سے دوچار ہوتے ہیں شاید اس کا اندازہ بیانات دینے والوں کو نہیں کیونکہ ان کے پاس تمام تر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں ۔

گوادرحق دو تحریک کے مطالبات تسلیم،عوام حکومتی وعدوں کی تکمیل کے منتظر

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے ضلع گوادر میں کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دھرنا قیادت میں کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور حق دو تحریک کے سربراہ نے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کادھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی فشنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ فشریز اور کمشنر مکران کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں،گوادر اور یہاں کے لوگوں کو ترقی دینابنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

جنگ زدہ افغانستان ، ایک بارپھر انسانی بحران سے دوچار ہونے کا خدشہ

Posted by & filed under اداریہ.

جنگ زدہ افغانستان خبروں سے اوجھل نہیں ہورہا ، طویل جنگ کے بعد امریکی اور نیٹو افواج کی انخلاء کے بعد اس امر پر بعض سیاسی جماعتوں نے شدید تحفظات کااظہار کیا تھا کہ اچانک عالمی افواج کی انخلاء نئے بحرانات اور چیلنجز کا باعث بن سکتی ہے مگر بعض حلقوں کی جانب سے اس عمل کو سراہا گیا اور یہ بتایاگیاکہ افغانستان سے عالمی افواج شکست خوردہ اور بغیر کچھ حاصل کئے واپس چلی گئیں اور سوویت یونین کے دور کی مثالیں دی گئیں۔

مہنگائی اوربیروزگاری سے پریشان عوام کیلئے خوشی کی نئی امید

Posted by & filed under اداریہ.

مہنگائی سے بدحال عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ آئند چند روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے سے 10روپے تک کمی کا امکان ہے جس کے بعد یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں خاص کر کمی آئے گی اور عوام کو اشیاء خوردنی بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوںگی ۔

ساحل گوادرمیںاحتجاج،سی پیک کامحورمسائل میں گِھراہوا!

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے ساحلی علاقے اور سی پیک کے مرکز گوادر میں بیس سے زائددنوں سے احتجاجی مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں سب سے اہم تین مطالبات واضح طورپر نظر آتے ہیں، پہلا غیرقانونی ٹرالنگ کی بندش، پاک ایران سرحد پر کاروبار پر بندش کاخاتمہ اور تیسرا چیک پوسٹوں کے حوالے سے ہے ۔یہ لاینحل مسائل نہیں ہیں مگر انہیں ناقابل حل بنادیا گیا ہے جب مسائل کو حل نہیں کیا جائے گا تو یقینا احتجاج میں شدت ایک فطری عمل ہے کیونکہ گوادر پہلے سے ہی بہت سارے مسائل کا شکار ہے،ایک تو پانی کی بنیادی سہولت میسر نہیں، صحت کا بھی یہی حال ہے، تعلیمی اداروں میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔